پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے پبی گرڈ اسٹیشن پر پی ٹی آئی کے ایم این اے ذوالفقار خان نے دھاوا بول کر عملے کو زدوکوب کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بولنا پی ٹی آئی ایم پی اے فضل الٰہی کو مہنگا پڑگیا
ترجمان پیسکو نے بتایا کہ ایم این اے نے دفتر پر دھاوا بولتے ہوئے عملے کو زدوکوب کیا، جبکہ گرڈ اسٹیشن کا ریکارڈ اور رجسٹرڈ پھاڑ دیے۔
ترجمان نے بتایا کہ ممبر اسمبلی کی جانب سے سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی نقصان پہنچایا گیا تاکہ ویڈیو نہ ریکارڈ ہوسکے۔
ترجمان کے مطابق ممبر قومی اسمبلی نے عجب باغ فیڈر پر لوڈمنیجمنٹ نہ کرنے پر اصرار کیا، حالانکہ اس فیڈر پر بقایا جات 171 ملین روپے جبکہ لائن لاسز 45 فیصد ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ عجب باغ فیڈر پر بجلی معمول کے مطابق فراہم کی جا رہی ہے، اضافی اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جاتی۔
یہ بھی پڑھیں پیسکو دفتر پر دھاوا بولنے پر علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے تھا، رانا ثنااللہ
انہوں نے کہاکہ گرڈ اسٹیشن کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی نفرنی بھی طلب کی جا رہی ہے، جبکہ ممبر قومی اسمبلی کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے مراسلہ جمع کرایا جا چکا ہے۔