ہسپانوی اداکارہ ہبہ عبوک نے شوہر اشرف حکیمی سے طلاق کیوں لی؟

ہفتہ 15 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مراکشی فٹ بالر اشرف حکیمی کی سابق اہلیہ کی جانب سے طلاق کے عوض شوہر کی نصف ملکیت ہتھیانے کا خواب تعبیر نہ پا سکا۔ کیوں کہ فٹ بالر نے اپنی تمام جائیداد والدہ کے نام کر رکھی ہے۔

عرب اخبار ’خلیج ٹائمز‘ کے مطابق اشرف حکیمی کی اہلیہ اداکارہ ہبہ عبوک نے طلاق کے عوض سابق شوہر کی نصف ملکیت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ ہبہ عبوک نے گزشتہ ماہ مارچ میں شوہر سے طلاق لینے کے لیے ہسپانوی عدالت سے رجوع کیا تھا کیوں کہ اشرف حکیمی اسپین میں ہی رہائش پذیر ہیں۔

اہلیہ کی درخواست پر جب عدالتی کارروائی شروع ہوئی تو معلوم ہوا کہ اشرف حکیمی نے اپنی 80 فیصد جائیداد والدہ کے نام کر رکھی ہے جبکہ ان کی 80 فیصد تنخواہ بھی والدہ کے بینک اکاؤنٹ میں ہی آتی ہے۔

ہسپانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق اشرف حکیمی اس وقت ہفتہ وار سوا دو لاکھ امریکی ڈالر کی کمائی کرتے ہیں جو پاکستانی ہفتہ وار 6 کروڑ روپے سے زائد بنتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اشرف حکیمی کے خلاف اس وقت پیرس میں جنسی زیادتی کے ایک مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک 24 سالہ لڑکی کو اہلیہ کی غیر موجودگی میں گھر پر بلایا تھا۔

لڑکی کے ساتھ جسمانی روابط کی خبریں آنے اور ان کے خلاف ریپ کیس کی تفتیش شروع ہونے کے بعد ہی ان کی اہلیہ ہبہ عبوک نے ان سے طلاق کی درخواست دائر کی تھی۔

اشرف حکیمی کی جانب سے اپنی ملکیت والدہ کے نام کیے جانے کی خبریں سامنے آنے کے بعد مراکش سمیت افریقہ بھر میں ان کی ذہانت پر بحث کی جا رہی ہے اور دنیا بھر کے لوگ انہیں سیانا شخص قرار دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اشرف حکیمی اور ہبہ عبوک کے درمیان 2018 میں تعلقات استوار ہوئے تھے اور انہوں نے 2019 کے اختتام تک شادی کرلی تھی، ان کے دو بچے بھی ہیں۔ہبہ عبوک ہسپانوی اداکارہ ہیں اور وہ اشرف حکیمی سے 12 سال بڑی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران امریکا کشیدگی میں اضافہ، پاکستان کا ضبط، ذمہ داری اور مذاکرات پر زور

مچل اسٹارک آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار، دسمبر 2025 کا اعزاز آسٹریلوی فاسٹ بولر کے نام

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر سابق پی ٹی آئی رہنما کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘