زارا نور عباس کی والدین بننے کے احساسات پر مبنی دل چھو لینے والی پوسٹ

بدھ 14 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

زارا نور عباس کی والدین بننے کے احساسات پر مبنی جذباتی پوسٹ نے مداحوں کا دل چھولیا ہے۔

پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے حال ہی میں والدین بننے کے تجربے اور خاص طور پر ماں بننے کے سفر پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے، جس نے مداحوں کے دلوں کو چھو لیا۔

یہ بھی پڑھیں: زارا نور عباس بیٹی کا چہرہ مداحوں سے کیوں چھپا رہی ہیں؟

خاموشی اور عہدِ وفا میں اپنی اداکاری سے پہچان بنانے والی زارا نور عباس نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک جذباتی تحریر شیئر کی، جس میں انہوں نے ماں بننے کی مشکلات بیان کی اور خوشی کا اظہار کیا۔

زارا نور عباس نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی نہ تو ان کا کیریئر ہے، نہ گھر اور نہ ہی کمائی گئی دولت، بلکہ وہ بے خوابی کی راتیں ہیں جو انہوں نے گزاریں، وہ ننھے ہاتھ ہیں جو انہوں نے تھامے، وہ ہنسی، آنسو اور وہ گلے لگانا ہے جس نے انہیں اندر سے شفا دی۔

ان کے اس پیغام کو مدرہُڈ کے حقیقی احساسات کی عکاسی قرار دیا جا رہا ہے، ان کی اس تازہ پوسٹ نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی اور والدین بننے کے سفر میں پیش آنے والی جذباتی کیفیات کو خوب سراہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ انصاری کی بھانجی زارا نور عباس دوسری مرتبہ ماں بن گئیں

 مداحوں کا کہنا ہے کہ اس پوسٹ میں زارا نور عباس نے پیرنٹنگ کے چیلنجز اور اس سے جڑی خوشیوں کو نہایت سادگی اور سچائی سے بیان کیا ہے۔

واضح رہے کہ زارا نور عباس نے دسمبر 2017 میں ؤ اداکار اسد صدیقی سے شادی کی تھی۔ 2021 میں ایک المناک اسٹیلبرتھ کے تجربے کے بعد مارچ 2024 میں ان کے ہاں بیٹی نورِ جہاں صدیقی کی پیدائش ہوئی، جسے وہ اپنی زندگی کی ایک بڑی نعمت قرار دیتی ہیں۔

گزشتہ ماہ زارا نور عباس نے اپنی شادی کی 8ویں سالگرہ بھی منائی، جس موقع پر انہوں نے اپنے شوہر کے لیے محبت بھرا نوٹ تحریر کیا۔ اس پیغام میں انہوں نے ازدواجی زندگی کے سفر کو ایک خوبصورت رولر کوسٹر قرار دیتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ مضبوطی سے جڑے رہنے پر فخر کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’میری بیٹی کی ویڈیوز ڈیلیٹ کریں‘ زارا نور عباس صارفین پر برہم

پروفیشنل محاذ پر زارا نور عباس اس وقت ڈراما سیریل ایک جھوٹی کہانی میں سینیئر اداکار محب مرزا کے ساتھ جلوہ گر ہیں۔ شاندار اداکاری کے باعث وہ ایک بار پھر ناظرین اور ناقدین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہورہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز کھولنے پر پیشرفت ہوئی ہے، مارکو روبیو

ٹوکنومکس: چیٹ جی پی ٹی مفت کیوں ہے، مستقبل میں اے آئی کی قیمت کیسے طے ہوگی؟

ارشد ندیم لوزان ڈائمنڈ لیگ 2026 کے جیولین تھرو مقابلے میں شامل، نیراج چوپڑا سے مقابلہ ہوگا

نواز شریف سے گزارش ہے کہ مریم نواز کو کراچی بھیج دیں، شاید وہ شہر کو ٹھیک کردیں، وسیم اختر

الٹرا پراسیسڈ غذاؤں سے بچنے کے آسان طریقے، صحت بخش متبادل کونسے؟

ویڈیو

محسن نقوی نئے صوبوں کا بیان دینے کے بعد کہاں غائب، نواز شریف نے پارٹی کو بیان دینے سے کیوں منع کیا؟

وی ایکسکلوسیو: محسن نقوی کے بیان سے مسلم لیگ ن کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، انہوں نے غلط وقت پر غلط بیان دیا، عظمیٰ بخاری

ایئر انڈیا کی پرواز فضائی ہچکولوں کا شکار، 14 افراد زخمی

کالم / تجزیہ

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ