فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے ہائی پروفائل پی ٹی آئی رہنما کون کون سے ہیں؟

جمعرات 26 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی فوجی عدالتوں نے جمعرات کو مزید 60 پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں سنا دی ہیں۔ فوجی عدالتوں نے ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے 9 مئی واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور ورکرز کو 2 سے 10 سال تک قید کی سزائیں سنائیں۔

ان 60 افراد میں سابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی بھی شامل ہیں جنہیں لاہور جناح ہاؤس پر حملہ کرنے پر 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ 9 مئی: ملٹری کورٹس نے عمران خان کے بھانجے حسان نیازی سمیت 60 مزید مجرمان کو سزائیں سنا دیں

ان 60 افراد میں برگیڈیئر جاوید اکرم بھی شامل ہیں۔ برگیڈیئیر ریٹائیرڈ جاوید اکرم فوج کی تحویل میں رہنے والے سب سے زیادہ عمر کے قیدی ہیں۔ 76 سالہ برگیڈئیر جاوید اکرم پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہیں اور پنجاب اسمبلی کے امیدوار بھی رہ چکے ہیں۔ انہیں جناح ہاؤس لاہور حملہ کیس میں 6 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

پنجاب کے سابق اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کے داماد میاں محمد اکرم عثمان کو بھی فوجی عدالت نے 2 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ انہیں بھی جناح ہاؤس لاہور پر حملہ کرنے والے مقدمے کا سامنا تھا۔

مزید پڑھیے: عمران خان کو انصاف ملتا نظر نہیں آرہا، سینیئر تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی کی وی نیوز سے خصوصی گفتگو

جناح ہاؤس لاہور پر حملہ کرنے پر حیدر مجید کو بھی 2 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ حیدر مجید حسان نیازی کے دوست اور پنجاب اسمبلی سے لاہور کے حلقے سے امیدوار تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا

جی 20 سربراہان اجلاس: امریکی بائیکاٹ کے باوجود متفقہ اعلامیے کا مسودہ تیار

کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت