پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارا بغیر مصنوعی آکسیجن دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔
پاکستانی لیجنڈ کوہ پیما علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارا دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ اناپورنا کو بغیر مصنوعی آکسیجن استعمال کیے سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔
پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارا نے 8091 میٹر بلند ماؤنٹ اناپورنا کو سر کیا ہے جو کہ دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی ہے۔
ساجد سدپارا پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے اناپورنا کے ٹاپ پر پہنچے۔
ساجد سدپارا کا کہنا ہے کہ وہ 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں بغیر مصنوعی آکسیجن سر کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔
انہوں نے اس سے قبل کے ٹو، مناسلو، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو بھی بغیر مصنوعی آکسیجن سر کیں، وہ آنے والے دنوں میں ماؤنٹ مکالو، دالواگیری اور کنگچنجونگا بھی سر کریں گے۔
پاکستان کے دو دیگر کوہ پیما شہروز کاشف اور نائلہ کیانی بھی ماؤنٹ اناپورنا کے کیمپ تھری پرموجود ہیں جو17 اپریل کو اناپورنا سر کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔