سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، افغان طالبان سمیت 15 سے زیادہ خارجی ہلاک

ہفتہ 28 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں اور افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی پوسٹوں پر بِلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا ہے، جس کے نتیجے میں 15 سے زیادہ خارجی اور افغان طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی اور گولہ باری سے افغان طالبان 6 پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔ افغان سائیڈ پر نقصانات مزید بڑھنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

مزید پڑھیں: فتنہ الخوارج اور سہولت کاروں کے خاتمے تک ان کا پیچھا کریں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

ذرائع نے بتایا کہ 27 اور 28 دسمبر کی رات فتنہ الخوارج کے 20 سے 25 دہشتگردوں نے افغان طالبان کی بارڈر پوسٹوں کا استعمال کرتے ہوئے کُرم اور شمالی وزیرستان میں 2 مقامات سے پاکستان میں در اندازی کی کوشش کی، جس کے جواب میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہ ہونے اور صرف 3 سپاہیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پاکستان نے بارہا انٹرم افغان حکومت سے فتنہ الخوارج کو پاکستان کے خلاف اپنی سر زمین نہ استعمال کرنے کا کہا ہے، لیکن افغان طالبان فتنہ الخوارج کو کنٹرول کرنے اور دہشتگرد عناصر کی سرکوبی کرنے کے بجائے دہشتگردوں کی مسلسل معاونت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پشین اور ژوب میں آپریشن، 2 خوارجی ہلاک 5 گرفتار: آئی ایس پی آر

ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشتگرد افغانستان میں پوری آزادی کے ساتھ موجود ہیں اور پاکستان مخالف دہشتگردانہ سرگرمیوں کے لیے افغان سر زمین کا بے دریغ استعمال کررہے ہیں۔ تاہم پاکستانی سیکیورٹی فورسز کسی بھی طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سائنسدانوں کو 10 ہزار سالہ قدیم ‘چیونگم’ کا سراغ مل گیا، اسے چبانے والا کون تھا؟

فیفا کا رونالڈو کو بڑا ریلیف، فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت برقرار

وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

’گلے لگانا میری فطرت ہے‘، اریکا کرک کی جے ڈی وینس سے گلے ملنے پر وضاحت

پاکستان میں منرل واٹر کے غیرمعیاری اور مضر صحت برانڈز کونسے ہیں؟ فہرست جاری

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا