گرینڈ جرگے کی کوششوں سے تنازع حل ہونے کے قریب ہے، بیرسٹر سیف

اتوار 29 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں جاری بحران کے خاتمے سے متعلق صوبائی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ کوہاٹ میں کرم تنازعے کے حل کے لیے جرگہ رات گئے تک جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں:ضلع کرم میں راستے تاحال بند، شہری پریشان، گرینڈ جرگہ بھی کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا

ترجمان کے مطابق فریقین کے درمیان عمومی طور پر اتفاق رائے ہو چکا ہے، صرف چند نکات پر ایک فریق نے مشاورت کے لیے 2 دن کا وقفہ مانگا ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ اہلسنت نے اپنے عمائدین اور عوام سے مشاورت کے لیے 2 دن کا وقت مانگا جس پر جرگے نے باہمی مشاورت کے بعد 2 دن کا وقت دے دیا ہے۔

حکومت کے ترجمان کے مطابق 2 دن کے وقفے کے بعد جرگہ منگل کو دوبارہ شروع ہوگا۔

بیرسٹر سیف کے مطابق جرگے میں تمام بڑے نکات پر اتفاق رائے ہو چکا ہے، مشاورت مکمل ہونے کے بعد معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کرم میں امن کے امکانات روشن، متحارب فریقین تحریری امن معاہدے تک پہنچ گئے

ان کا کہنا ہے کہ اپیکس کمیٹی کے فیصلے کے مطابق بنکرز اور اسلحہ کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور گرینڈ جرگے کی کوششوں سے تنازع حل ہونے کے قریب ہے۔ اس کے علاوہ کمشنر کوہاٹ سمیت پوری انتظامیہ خلوصِ نیت کے ساتھ تنازعے کے خاتمے اور مستقل امن کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے امدادی کارروائیوں کے لیے اپنا ہیلی کاپٹر وقف کر دیا ہے، ادویات پہنچانے سمیت عوام کو فضائی سروس بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’دھرندر 2‘ کی پہلی جھلک جاری، ٹریلر اور فلم کی ریلیز کب ہوگی؟

مودی کے ناک رگڑنے کے بعد، ٹرمپ نے انڈیا کے لیے ٹیرف 18 فیصد کردیا

’بیوی زندہ ہے مگر نادرا نے مردہ قرار دے دیا‘، شہری وزیر داخلہ محسن نقوی کے سامنے پھٹ پڑا

صدر طیب اردوان کی جانب سے عمران خان کو ترکیہ آنے کی پیشکش کیے جانے کا انکشاف

قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف پہلے سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے

ویڈیو

دریائے راوی کی زمین پر بننے والے رہائشی منصوبے ختم کیے جائیں، راوی بچاؤ تحریک کا مطالبہ

لاہور میں بسنت کی تیاریاں جاری، پتنگوں سے پہلے ان کی قیمتیں آسمان پر

8 فروری: نوجوان بسنت منائیں گے یا ہڑتال کریں گے؟

کالم / تجزیہ

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟

بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ رو رہے تھے