ملک میں سال 2024 کے دوران پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (ای او سی) کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان میں پولیو وائرس کا ایک اور شکار، مجموعی تعداد کتنی ہوگئی؟
نیشنل ای او سی کے مطابق رواں برس کے دوران اس سے قبل 67 پولیس کے کیسز سامنے آئے اور یہ 68واں کیس ہے، جبکہ ڈی آئی خان سے رواں برس کے دوران یہ دسواں کیس رپورٹ ہوا ہے۔
رواں برس کے دوران بلوچستان سے 24، خیبرپختونخوا 20، سندھ سے 19 اور ایک ایک کیس پنجاب اور اسلام آباد سے رپورٹ ہوا۔
واضح رہے کہ حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے اقدامات کررہی ہے تاہم اس میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں جیکب آباد میں پولیو کا نیا شکار، مجموعی مریضوں کی تعداد 64 ہوگئی
ملک میں انسداد پولیو مہم کے دوران کہیں پروالدین بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیتے ہیں تو کہیں پر پولیو ٹیموں پر حملے کیے جاتے ہیں، اور یہ بھی پولیو کے ختم نہ ہونے کی ایک وجہ ہے۔
















