امیتابھ بچن نے بیٹی کی شادی میں پرفارم کرنے پر کس گلوکار کو 500 روپے دیے؟

منگل 31 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امیتابھ بچن جنہیں بالی ووڈ کا شہنشاہ بھی کہا جاتا ہے، کا نام دہائیوں سے بالی ووڈ  پر راج کر رہا ہے، ان جیسی مقبولیت اب تک بالی ووڈ کے کسی  دوسرے اسٹار کو حاصل نہیں ہوسکی۔ آج کل وہ مقبول گیم شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی 16’  کی میزبانی کر رہے ہیں۔

حال ہی میں امیتابھ بچن نےانڈیا اور پاکستان میں اپنے پنجابی گانوں کے لیے مقبول گلوکار، نغمہ نگار اور موسیقار گرداس مان اور شنکر مہادیون کے ساتھ گفتگو کی جس میں امیتابھ بچن نے اپنی بیٹی شویتا بچن کی شادی میں گرداس مان کی دل کو چھو لینے والی پرفارمنس کا ذکر کیا اور ساتھ ہی انہوں نے گلوکار کا ایک دل سے لکھا گیا پیغام شیئر کیا جسے وہ آج تک بڑی عزت سے اپنے پاس رکھتےہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جیا بچن سے شادی کرنے کے لیے امیتابھ بچن نے کیا شرائط رکھی تھیں؟

امیتابھ بچن نے پنجابی گانوں سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خاندان کے تمام بچے پنجابی فولک گانے سنتے ہیں، انہوں نے گرداس مان سے سوال کیا کہ بہت سے نئے گلوکار ایسے ہیں جو بہترین گانے گاتے ہیں، یہ گلوکار کہاں سے آتے ہیں اور ان کے گانے اتنے مشہور کیسے ہو جاتے ہیں۔

امیتابھ بچن نے پوچھا کہ کیا یہ بات سچ ہے کہ بہت کم عمری میں بچے گوردوارے جاتے ہیں، بانی سنتے ہیں اور اسی سے موسیقی کی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ جس کے جواب میں گرداس مان نے کہا کہ جی بالکل درست ہے اور انہیں آج بہت محبت اور عزت مل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’امید ہار چکا تھا‘، فلمی کیریئر سے قبل پیش آنے والی مشکلات سے امیتابھ بچن نے پردہ اٹھادیا

گرداس مان نےایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یاد ہے کہ وہ دہلی میں شیویتا بچن کی شادی میں تھے اور ان کے گروپ نے وہاں پرفارم کیا اس وقت امیتابھ بچن ان کے سامنے کھڑے ہوئے تھے توانہوں نے مجھے 500 روپے کا نوٹ دیا جو ایک دعا کے طور پر تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ آج بھی اس نوٹ کو ایک قیمتی خزانے کی طرح اپنے پاس رکھتے ہیں۔ گرداس مان کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے شنکر مہادیون نے کہا کہ آپ نے شویتا بچن کی شادی میں پرفارم کیا جبکہ میں نے ابھیشیک بچن کی شادی میں گانا گایا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ