انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے 13 اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج، 49 نوکری سے فارغ

بدھ 1 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث اپنے ملازمین کے خلاف کارروائیاں شروع کردیں۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 49 اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائیوں پر سماعت ہوئی جس کے بعد 35 ملازمین کو برطرف کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں یونان کشتی حادثہ میں لاپتا تمام افراد کو مردہ قرار دے دیا گیا، 298 پاکستانی بھی شامل

ترجمان کے مطابق 13 ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 انسپکٹرز، 10 سب انسپکٹرز، 2 اے ایس آئیز کو برطرف کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اس کے علاوہ ایف آئی اے کے 5 ہیڈ کانسٹیبلز اور 14 کانسٹیبلز کو نوکریوں سے برطرف کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر نے بتایا کہ ادارے میں غفلت برتنے والوں کی کوئی جگہ نہیں، جو لوگ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں ان کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔

انہوں نے کہاکہ خود احتسابی کے عمل سے ہی انسانی اسمگلنگ کا خاتمہ ممکن ہے، ادارے کو کرپشن اور دیگر بے ضابطگیوں میں ملوث کالی بھیڑیوں سے پاک کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں یونان کشتی حادثہ: تحقیقاتی کمیٹی نے ایف آئی اے سے ریکارڈ طلب کر لیا

واضح رہے کہ حال ہی میں یونان میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے باعث پاکستانی شہریوں کی اموات واقع ہوئی ہیں، جبکہ 2023 میں بھی ایک حادثے میں 298 پاکستانی موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مدینہ منورہ سمیت 16 شہر معیاری علاقوں کی عالمی فہرست میں شامل

کارکردگی پر ووٹ ملا، ملک کی سمت درست کرنی ہے،سابق وزیراعظم نواز شریف کا نومنتخب ارکانِ پارلیمنٹ سے خطاب

پی ٹی آئی 26 نومبر کو ملک گیر احتجاج کیوں نہ کر سکی؟

اسلام آباد ہائیکورٹ: 190 ملین پاؤنڈ کیس کے جج کی ڈیپوٹیشن چیلنج، فیصلہ محفوظ

علیمہ خان عارضی تحویل کے بعد ضمانت پر رہا

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا