میثاق معیشت کس صورت میں ممکن، تحریک انصاف نے کڑی شرط بتادی

بدھ 1 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم کی میثاق معیشت کی پیشکش پر اپوزیشن کا ردعمل سامنے آگیا۔ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نے چند شرائط رکھ دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن میثاق معیشت پر متفق ہوجائے تو پاکستان کی اڑان یقینی ہے، رانا ثنااللہ

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ میثاق معیشت اس وقت کامیابی سے ہمکنار ہوسکتا ہے جب وزیراعظم اور ان کا خاندان اپنی دولت ملک میں واپس لائے گا۔

شبلی فراز نے کہا کہ اشرافیہ کی جانب سے اپنی دولت اور کاروبار اس ملک میں واپس لانے پر ہی ایسا کوئی معاہدہ کامیاب ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اشرافیہ کو مراعات دینے کے بجائے اگر وہ پیسہ عام لوگوں کے معیار زندگی بہتر کرنے پر خرچ ہو تب ہی میثاق معیشت کامیاب ہوگا۔

مزید پڑھیے: تحریک انصاف میثاق معیشت کے لیے اپنا کردار ادا کرے، وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عدالت، انصاف اور قانون کی حکمرانی کے بعد ہی میثاق معیشت کامیاب ہوسکتا ہے وگرنہ تو یہ فقط عوام کو گمراہ کرنے کے لیے لگایا جانے والا ایک کھوکھلا نعرہ ہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp