اپوزیشن میثاق معیشت پر متفق ہوجائے تو پاکستان کی اڑان یقینی ہے، رانا ثنااللہ

منگل 31 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن میثاق معیشت پر متفق ہوجائے تو پاکستان کی اڑان یقینی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری کوششوں کے نتیجے میں پاکستان 2017 والی پوزیشن پر پھر جاسکتا ہے جب ملک میں مہنگائی نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں ملکی معیشت کو بلندیوں پر لے جانے کا عزم، وزیراعظم نے ’اڑان پاکستان‘ پروگرام کا افتتاح کردیا

انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے اعداد و شمار ہمارے بنائے ہوئے نہیں ہیں، ملک میں مہنگائی میں کچھ بہتری اور کمی ضرور آئی ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور 2 جنوری کو ہوگا۔ مذاکرات کے دوران آرام سے احتجاج کریں لیکن بندوقیں لے کر چڑھائی نہ کریں۔ طے یہ ہونا چاہیے کہ احتجاج کے دوران حدود کراس نہ کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ معیشت کے معاملے پر تمام پارٹیوں کا اتفاق رائے ہونا چاہیے، سیاسی استحکام بات چیت کے ذریعے ہی آتا ہے اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

مشیر وزیراعظم نے کہاکہ پہلے پاکستان کو انصاف فراہم کریں، پھر شخصی انصاف طلب کریں، پاکستان کی ترقی کے لیے متفق ہونا پڑے گا۔

واضح رہے کہ آج وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ملکی معیشت کی ترقی کے لیے 5 سالہ اقتصادی پلان ’اڑان پاکستان پروگرام‘ کا افتتاح کردیا ہے۔

اڑان پاکستان پروگرام کے تحت حکومت 2029 تک برآمدات کو 60 ارب ڈالرز تک لے جائےگی، جبکہ سالانہ بنیادوں پر ہزاروں آئی ٹی گریجویٹس کا اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں اڑان پاکستان پروگرام نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر کیسے مثبت اثرات ڈالے؟

پروگرام کے تحت پاکستان کو 2035 تک ایک ہزار ارب ڈالرز کی معیشت کی بنیاد فراہم کی جائےگی۔ اس پروگرام میں آئی ٹی کی برآمدات، ای پاکستان، ماحولیات اور توانائی کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp