سوات میں ’ٹریڈ شو‘ کا آغاز، غیرملکی باشندوں کی گہری دلچسپی

ہفتہ 4 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں ’ٹریڈ شو‘ کا آغاز ہو گیا ہے جس میں ملک بھر کے تاجروں، ماہرین معیشت اور طبقہ فکر کے لوگ بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔

پاکستان کے خوبصورت ترین سیاحتی مقام سوات میں منعقد ہونے والے اس ’ٹریڈشو‘میں کاروباری افراد، تاجروں اور سرمایہ کاروں نے بین الاقوامی طرز پر 80 سے زیادہ مختلف اسٹالز لگائے۔

یہ بھی پڑھیں: سوات میں برف باری کا سلسلہ جاری، سیاحوں نے کالام کا رخ کرلیا

’ٹریڈ شو‘ میں لگائے گئے اسٹالز میں جم سٹون، پینٹنگ، سلام پور چادر، مختلف تاریخی نواردات، خوراک اور دیگر ثقافتی اور روایتی اسٹالز سجائے گئے۔

’ٹریڈ شو‘ میں چین سے آئی ہوئی خواتین نے جم سٹون کے اسٹالوں میں انتہائی گہری دلچسپی ظاہر کی اور مختلف اسٹالز کا دورہ کیا۔

ٹریڈشو کا انعقاد مقامی کاروبار کو بااختیار بنانے اور خطے میں معاشی سرگرمیوں کی شاندار مثال ہے، شرکا نے اسٹالز کے دورے کے دوران سواتی مصنوعات میں اپنی گہری دلچسپی ظاہر کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کا اختیار دے دیا

سعودی عرب کا 95واں قومی دن، اسلام آباد میں پروقار تقریب کا انعقاد

روس کا مسئلہ کشمیر شملہ معاہدے اور لاہور ڈیکلیریشن کے تحت حل کرنے پر زور، پاک سعودی دفاعی معاہدے کی حمایت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا میں امن کے داعی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

سعودی عرب کے قومی دن پر سینیٹر طلحہ محمود کا پیغام

ویڈیو

7 جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ کہیں نظر نہیں آئی، ٹرمپ کا جنرل اسمبلی سے خطاب

افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار