بشریٰ بی بی کے بیک ڈور مذاکرات کی خبر غلط ہے، بیرسٹر گوہر

پیر 6 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

‏چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کے بیک ڈور مذاکرات کی خبر غلط ہے، بانی پی ٹی آئی کی بنائی گئی کمیٹی ہی حکومت سے مذاکرات کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کا خیر مقدم

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کے 2 اجلاس ہوچکے ہیں، مذاکرات کے تیسرے راؤنڈ سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنی ضروری ہے، ہم نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو بھی بتایا تھا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنی ہے لیکن ابھی تک ملاقات کی کوئی کنفرمیشن نہیں، امید ہے کل ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوجائے گی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بشریٰ بی بی مذاکراتی سلسلے میں بلکل شامل نہیں ہیں، کسی نے غلط خبر دی ہے کہ بشریٰ بی بی کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات چل رہے ہیں، میں نے اس خبر کی تردید کی ہے ایسی کوئی بات نہیں، ہمارے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں نہ کوئی مذاکرات ہورہے، جو کمیٹی بانی پی ٹی آئی نے بنائی یے وہی مذاکرات کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا مؤقف تبدیل ہوتا رہا تو مذاکراتی عمل مثبت انداز میں آگے نہیں بڑھےگا، عرفان صدیقی

انہوں نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کے دو اجلاسوں کے علاوہ کہیں کوئی میٹنگ نہیں ہوئی، ہمارے دو ہی مطالبات اسیران کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن کا قیام ہیں، بانی پی ٹی آئی نے ان 2 مطالبات کے لیے ٹائم فریم دیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے واضع کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی نے کوئی ذاتی فوائد حاصل نہیں کیے ہیں، گواہوں نے بھی عدالت میں بتایا ہے بانی پی ٹی آئی کا براہ راست کوئی لین دین نہیں تھا، امید ہے القادر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی بری ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی