معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات، حکومت ہدف کی طرف بڑھ رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف

جمعرات 9 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت بتدریج ہر پاکستانی کی معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات تک رسائی کے ہدف کی تکمیل کی طرف بڑھ رہی ہے۔

وزیراعظم  نے آغاخان یونیورسٹی کراچی (AKU) میں صحت سے متعلق اداروں کے لیے جامع تحقیق کے بعد ترتیب دیے گئے ’مینول آف کلینیکل پریکٹس گائیدلائنز‘ کا اجرا کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آغاخان یونیورسٹی کراچی کی طرف سے کلینکل پریکٹیسز کے رہنما اصولوں پر مبنی یہ مینول پاکستان میں صحت کے شعبے میں اصلاحات کا ایک درخشاں باب ثابت ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تحقیق کی بنیاد پر ترتیب دیا گیا مینول پاکستان میں صحت کے شعبے کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حلف لینے کے بعد انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ تب تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہر پاکستانی کی معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات تک رسائی نہیں ہوتی۔ حکومت اب بتدریج اس ہدف کی تکمیل کی طرف بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیےموسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے بروقت اقدامات نہ کیے تو بڑی تباہی ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم نےکہا کہ اسلام آباد میں بننے والے جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر میں آغاخان فاؤنڈیشن بغیر معاوضے کی کنسلٹنسی خدمات فراہم کررہا ہے۔ اس پر انہوں نے آغا خان فاؤنڈیشن کے صدر سلطان علی الانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ کہ پاکستان کی ترقی میں فاؤنڈیشن کا کردار لائق تحسین ہے۔

اس موقع پر مذکورہ مینول کے ایڈیٹر ان چیف ڈاکٹر عادل حیدر نے کہا اس سے قبل پاکستان میں اسپتالوں میں اس قسم کا مینول موجود نہیں تھا۔ 140 اصولوں پر مشتمل اس تحقیقی مینول سے پاکستان میں 2 کروڑ لوگوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا جبکہ اسپتالوں میں علاج معالجے اور خصوصاً آپریشن کے دوران ان اصولوں پر عمل درآمد ہونے سے سالانہ 280000 جانیں بچائی جاسکیں گی۔

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے آغا خان یونیورسٹی میں ایک اجلاس میں بھی شرکت کی جس میں پاکستان بھر سے، صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے 30 کے قریب  ماہرین اور پالیسی ساز شریک تھے جنہوں نے ملک میں صحت کے شعبے میں اصلاحات، معیار میں بہتری اور صحت سے متعلق اداروں میں معاونت بڑھانے کے لیے تجاویز دیں۔

اجلاس میں ڈپٹی وزیر اعظم اسحٰق ڈار، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیےمعاشی اشاریے مثبت سمت کی جانب گامزن، محنت کرنے سے کامیابی ضرور ملتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

یاد رہے کہ پاکستان میں طب کے شعبے میں تحقیق پر مبنی مینول نہ ہونے سے مریضوں کو درپیش خطرات میں اضافہ ہوتا تھا۔ گزشتہ سال احتیاطی تدابیر پر عمل نہ ہونے سے ملتان کے نشتر ہسپتال کے ڈائلیسز وارڈز سے علاج کرنے والے 30 مریضوں میں ایڈز منتقل ہوگیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی