افغانستان اور بھارت کی قربت، طالبان نے دہلی کو اہم علاقائی اور معاشی شراکت دار قرار دیدیا

جمعرات 9 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان نے کہا ہے کہ وہ بھارت کو اہم علاقائی و معاشی شراکت دار کے طور پر دیکھتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے بدھ 8 جنوری کو طالبان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی جس کے بعد طالبان حکومت کا یہ اہم بیان سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں افغانستان نے تعاون نہ کیا تو اس کی بھارت سے تجارتی راہداری بند کردیں گے، پاکستان کا انتباہ

طالبان نے اگست 2021 میں کابل کا کنٹرول سنبھالا تھا، جس کے بعد ان کا بھارت کے ساتھ یہ پہلا سفارتی رابطہ ہے۔

افغان وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہاکہ ہم بھارت کے ساتھ ایک اہم علاقائی اور اقتصادی شراکت دار کے طور پر سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب بھارت کی وزارت خارجہ نے سیکریٹری خارجہ کی افغان عہدیدار سے ملاقات کے بعد اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارت اس بات پر غور کررہا ہے کہ ہم افغانستان میں ترقیاتی منصوبوں میں شامل ہوں، اور تجارتی تعلقات کو فروغ دیا جائے۔

واضح رہے کہ بھارت سمیت کسی بھی پڑوسی ملک نے طالبان کی حکومت کو سرکاری طور پر ابھی تک تسلیم نہیں کیا، تاہم انڈیا کا ایک چھوٹا سا سفارتی مشن تجارت، امداد اور طبی امداد کے لیے کابل میں موجود ہے۔

بھارت پاکستان کے خلاف کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا، اب وہ کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایران کی چابہار بندرگاہ کو سامان کی رسد کے لیے تیار کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں افغانستان کی پاکستان کے راستے بھارت کو پہلی بار 8 ہزار ٹن پیاز کی برآمد

اس وقت پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات معمول پر نہیں، پاکستان کا مؤقف ہے کہ یہاں ہونے والی دہشتگردی کو افغانستان کی سپورٹ حاصل ہے، جبکہ طالبان اس الزام کو مسترد کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے کیا کہا؟

ایشیا کپ: حارث رؤف کا وکٹ لینے کے بعد مخصوص انداز میں جشن، تصاویر وائرل

اسپورٹس مین شپ نظرانداز: بھارتی ٹیم نے ایک بار پھر پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملایا

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف اور ابھیشیک شرما کے درمیان تلخ کلامی

ایف آئی ایچ پرو لیگ کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ہوگا؟

ویڈیو

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا اہم ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

رجب بٹ کے ہاں بیٹے کی پیدائش، خوشی کی خبر سن کر جذباتی ویڈیو شیئر کر دی

ایشیا کپ میں صائم ایوب کا دلچسپ کردار، بیٹنگ پر سوالات مگر بولنگ میں دھوم

کالم / تجزیہ

بُھولی یا بھلّی

دلوں کو جوڑنے والے کرکٹرز

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ