ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا اہم ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

اتوار 21 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

دبئی میں کھلیے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔

بھارت نے پاکستان کا ہدف 18.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،بھارت کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شبھمن گل تھے، جنہیں فہیم اشرف نے 47 رنز پر کلین بولڈ کیا۔

بھارت کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سوریا کمار یادیو تھے، جنہیں حارث رؤف نے ابرار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا، انہوں نے صفر رنز بنائے، بھارت کی جانب سے ابھیشک شرما حارث رؤف کی گیند پر ابرار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے 74 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے، پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فخززمان تھے، جو 9  گیندوں پر 15 رنز بنا کر پویلین لوٹے، انہیں ہاردک پانڈیا نے وکٹ کیپر سنجو سیمسن کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

بھارت کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سنجو سیمسن تھے جو حارث رؤف کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے، پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور فہیم اشرف نے ایک، ایک جبکہ حارث رؤف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پاکستان کی جانب سے فخزمان اور صاحبزادہ فرحان نے اننگز کا آغاز کیا، پاکستان کی جانب سے فخر زمان 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی صائم ایوب تھے، جنہوں نے 17 گیندوں پر 21رنز بنائے، حسین طلعت 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، پاکستان کے چوتھے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین صاحبزادہ فرحان تھے جو 58 رنز بناکر پویلین لوٹے، محمد نواز 19 گیندوں پر 21رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا 17 اور فہیم اشرف 20رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے ہارڈک پانڈیا اور کلدیپ یادیو نے ایک،ایک جبکہ شوام ڈوبے نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارتی کپتان نے ایک بار پھر پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا

پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان نے ٹاس جیتنے کے بعد پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا، وہ ٹاس کے بعد سیدھا گفتگو کرنے کی طرف بڑھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گروپ مرحلے کے میچ میں بھی دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹاس کے موقع پر ہاتھ نہیں ملایا تھا، پھر بعد ازاں میچ کے اختتام پر بھی بھارتی ٹیم نے پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔

واضح رہے کہ گروپ مرحلے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی تھی، تاہم اس دوران میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ بھی متنازع ہو گئے تھے، جب انہوں نے پاکستانی کپتان کو بتایا کہ آج ٹاس کے موقع پر اور بعد میں ٹیمیں آپس میں ہاتھ نہیں ملائیں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر آئی سی سی سے احتجاج کیا، جس پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معذرت کرلی تھی، تاہم آج وہی ایک بار پر اس میچ کے دوران ریفری ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp