سندھ کو وسائل کی کمی کا سامنا، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں صوبے نے وفاق کو پیچھے چھوڑ دیا، بلاول بھٹو

پیر 13 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کو ہمیشہ وفاق سے وسائل کی کمی کا سامنا رہا ہے، تاہم پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں صوبے نے وفاق کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت اپنے عوام کو صحت کی مفت اور معیاری سہولیات فراہم کررہی ہے، جسے عالمی سطح پر تسلیم کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں وسائل کی تقسیم میں سندھ کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جاتا ہے، بلاول بھٹو کا شکوہ

انہوں نے کہاکہ سندھ میں بچوں کی شرح اموات کے حوالے سے بات کی جاتی ہے اور تھر میں ہونے والی اموات کو خبروں میں زیادہ اچھالا جاتا ہے، حالانکہ ہمارے صوبے میں بچوں کی شرح اموات 1.2 فیصد ہے جبکہ دیگر صوبوں میں 1.4 فیصد ہے۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ سندھ حکومت بچوں کی صحت سے متعلق انقلابی اقدامات کررہی ہے، جو سفر 2010 میں شروع ہوا تھا وہ آج بھی جاری ہے، چائلڈ لائف منصوبہ 2010 میں شروع کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے صحت کے شعبے میں نمایاں کام کیا، آج ہر تحصیل میں ٹیلی میڈیسن کی سہولت موجود ہے، ہم عوام کی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ یونیورسٹی آف کیلی فورنیا نے اپنی رپورٹ میں بچوں کی شرح اموات میں کمی کو تسلیم کیا۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا جو سفر سندھ نے شروع کیا وہ دوسرے صوبوں کے لیے مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں ن لیگ چاہتی ہے اسے کوئی کچھ نہ پوچھے، مگر یکطرفہ فیصلے قبول نہیں، بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو نے کہاکہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد صوبوں کو صحت کے اداروں کو سنبھالنے کی ذمہ داری دی گئی۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ بینظر بھٹو نے متعارف کرائی تھی، فخر سے کہتا ہوں کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں سندھ وفاق کو پیچھے چھوڑ رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کی جیلوں میں مزید قیدیوں کی گنجائش پیدا کردی گئی، سہولیات میں بھی غیر معمولی اضافہ

اسلام آباد میں سروے اور ای ٹیگز: ہماری معلومات ڈارک ویب پر بک گئی تو کون ذمہ دار ہوگا؟ سینیٹر پلوشہ خان

ریاست بہار انتخابی نتائج: نتیش کمار کے 10 ویں بار وزیراعلیٰ  بننے کے امکانات روشن

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے