ملک میں پولیو کا ایک اور کیس ضلع جیکب آباد سے سامنے آگیا

منگل 14 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سندھ کے ضلع جیکب آباد سے سامنے آگیا۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر(این ای او سی) کے مطابق گزشتہ سال 27 دسمبر کو سندھ کے ضلع جیکب آباد میں ایک بچے میں معذوری کی علامات ظاہر ہوئیں، جسے سال 2024 کا 71واں پولیو کیس قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جیکب آباد میں پولیو کا نیا شکار، مجموعی مریضوں کی تعداد 64 ہوگئی

نیشنل ای او سی کے مطابق سال 2025 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم فروری کے پہلے ہفتے میں شروع کی جائے گی، والدین سے گزارش ہے کہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔

نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ دسمبر میں منعقد ہونے والی پولیو مہم کے دوران 98 فیصد ریکارڈ ہدف حاصل کیا گیا، پولیو مہم کے دوران 3 کروڑ 57 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پولیو وائرس کا ایک اور شکار، مجموعی تعداد کتنی ہوگئی؟

’انسداد پولیو مہم کے دوران والدین نے بھرپور تعاون کیا، انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کی محنت اور عزم قابل ستائش ہے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں