پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، رانا ثنااللہ

جمعرات 16 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، علی امین گنڈاپور کی ملاقاتیں ضرور رہتی ہیں لیکن یہ تاثر درست نہیں کہ ان کے ساتھ بھی مذاکرات چل رہے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کی پشاور میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ سیکیورٹی معاملات پر ملاقات ہوئی ہے۔ اگر پی ٹی آئی کی مقتدرہ کے ساتھ بات چیت ہونی بھی تھی تو کیا اس طرح ٹاپ لیول سے ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کا چارٹر آف ڈیمانڈ جھوٹ، حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار

رانا ثنااللہ نے کہاکہ پی ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ نہیں کیا، تاہم جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لیے ٹی او آرز بہت اہم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اگر پی ٹی آئی کے ٹی او آرز کے مطابق سپریم کورٹ کو کمیشن بنانے کا کہیں گے تو وہ یہ ہمارے منہ پر دے ماریں گے کہ یہ کیا لکھا ہے۔

مشیر وزیراعظم نے کہاکہ پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے ہیں، اب ہم بھی ان کو تحریری طور پر جواب دیں گے۔ ان کی جانب سے اگر مطالبات میڈیا کو جاری نہ کیے جاتے تو ہم بھی پریس کانفرنس نہ کرتے۔

مشیر وزیراعظم نے کہاکہ ڈی جی آئی ایس پی آر کہہ چکے ہیں کہ نو مئی پر بات کرنی ہے تو پہلے معافی مانگیں، پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ تحقیقاتی کمیشن نو مئی کے ماسٹر مائنڈ کے حوالے سے تحقیقات نہ کرے۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ایسے کمیشن سے آخر کس نتیجے پر پہنچنا چاہتی ہے، یہ چاہتے ہیں کہ ان کی سزائیں معاف کردی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں دعا ہے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو کل ہی سزا ہوجائے، علیمہ خان

واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان بات چیت کا آج تیسرا دور ہوا ہے، جس میں تحریک انصاف نے اپنے مطالبات تحریری طور پر پیش کردیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’وفاق کے خلاف سخت مؤقف، تھانوں اور اسپتالوں پر چھاپے‘ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا پہلا مہینہ کیسا گزرا؟

پاکستان اور طالبان رجیم مذاکرات کے دروازے بند یا کوئی کھڑکی کھلی ہے؟

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

پاکستانی نژاد امریکی خاتون کو 8 برس کی قید، جرم کیا ہے؟

اسحاق ڈار کی روسی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

ویڈیو

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

روبوٹ کے ذریعے گردے کی کامیاب سرجری، یہ انسانوں سے بہتر ثابت ہوں گے، ماہرین

کوئٹہ کے کم گیس پر چلنے والے سستے گیزر، سخت سردی میں بڑی نعمت

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ