انصاف پر مبنی فیصلہ ہوا تو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی بری ہو جائیں گے، بیرسٹر گوہر خان

جمعہ 17 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اگر انصاف پر مبنی فیصلہ ہوا تو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی بری ہو جائیں گے۔

اڈیالہ جیل پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 سال جو زیادتیاں ہوئی اس کا آپ اندازہ کر سکتے ہیں۔ صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ کی اس حوالے سے آرمی چیف سے کیا بات چیت ہوئی؟ تو بیرسٹر گوہر جواب دیے بغیر اڈیالہ جیل چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ میری وجہ سے مؤخر نہیں ہوا، عمران خان

خیال رہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج دن ساڑھے 11 بجے سنایا جائے گا۔ عدالتی عملے نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا کو اس حوالے سے آگاہ کردیا تھا۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا، نیب کی پراسیکیوشن ٹیم، بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی قیادت بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے۔  اس سے قبل  190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ 3 بار مؤخر کیا جاچکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل