ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور صدر حلف برداری کے موقعے پر ساہیوال میں موجود ان کے ہم شکل سلیم عرف بگا قلفیاں والا بھی عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
ساہیوال کے قلفی فروش سلیم عرف بگا کی سریلی آواز کی وجہ سے بھی بچے بڑے سب ہی سیلم عرف بگا کے دیوانے نظر آتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہت رکھنے والے ساہیوال کے قلفی فروش سلیم عرف بگا اپنی ریڑھی لیے جب گھر سے نکل کر شہر کے گلی محلوں کا رخ کرتے ہیں تو ان کی سریلی آواز سن کر بچے بڑے سب ہی ان کے پاس دوڑے چلے آتے ہیں اور ان کے گرد لوگوں کا ہجوم جمع ہوجاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری، کب کیا ہوگا، دیکھا کیسے جاسکتا ہے؟
ٹرمپ کی جیت کے بعد سے ہی ان کے ہم شکل سلیم عرف بگا کے سوشل میڈیا پر چرچے ہونے شروع ہوگئے تھے۔ ساہیوال کے گلی محلوں میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد ان کے ساتھ سلفیاں لیتی اور ویڈیو بناتی دکھائی دیتی ہے۔
سلیم عرف بگا گرمی کے موسم میں قلفیاں اور سردی کے موسم میں کھیر بیچنے کے ساتھ ساتھ لوگوں میں محبت اور خوشیاں بانٹتے نظر آتے ہیں۔ وہ گزشتہ 40 برس سے محنت مزدوری سے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں۔