لیموں اور شہد کے 5 حیران کن فوائد

منگل 17 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

زمانہ قدیم سے ہی شہد کو بہت سی بیماریوں کے لیے شفا تصور کیا جاتا ہے اور اس کا شمار ان چند چیزوں میں ہوتا ہے جنہیں بیک وقت بطور غذا اور دوا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

شہد ایک بہترین غذا ہے جو ناصرف بچوں بلکہ بڑوں میں بھی یکساں مقبول ہے۔

لیموں جسے وٹامن کا خزانہ بھی کہا جاتا ہے، ہر گھر کی ضرورت ہے اور روزمرہ کے کھانے پینے میں مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔

لیموں اور شہد کو ملا کر استعمال کرنے سے حیران کن فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

وزن میں کمی
اگرچہ شہد اور لیموں میں میٹھا کافی مقدار میں پایا جاتا ہے تاہم اس میں کیلوریز بہت کم مقدار میں ہوتی ہیں اور اس میں پائے جانے والے نمکیات اور وٹامن معدے کو بھرے ہونے کا احساس دلاتے ہیں۔

لیموں اور شہد کا مرکب خوراک کو جلد ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے لہٰذا وزن کم کرنے کے لیے اس کا استعمال ایک بہترین ترکیب ہے۔

کھانسی کا علاج
کھانسی اور تنفس سے وابستہ دیگر مسائل کا بہترین علاج لیموں اور شہد کا مرکب ہے۔ یہ مرکب سانس کی نالیوں میں ہونے والی جلن کو دور کرتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ نظام تنفس کو انفیکشن اور بیکٹیریا سے بھی بچاتا ہے۔

انہضام میں مددگار
لیموں اور شہد کا مرکب معدے کے لیے بہترین ٹانک کا کام کرتے ہیں۔ یہ ٹانک نظام انہضام کو ناصرف خطرناک بیکٹیریا سے بچاتا ہے بلکہ لیموں میں موجود تیزابیت انہضام کے نطام میں تیزی بھی لاتی ہے۔

توانائی کا ذریعہ
لیموں اور شہد کا مرکب فوری توانائی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ خاص طور پر بیماری یا کسی چوٹ کے بعد روبہ صحت ہونے کے لیے یہ مرکب بہت ضروری تصور کی جاتا ہے۔

اسی لیے سردیوں میں اکثر چوٹ لگنے کے بعد گرم دودھ میں شہد کا فوری استعمال کیا جاتا ہے۔

جلد کی شادابی
لیموں اور شہد میں جراثیم کش اجزا وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ اس لیے ان دونوں اجزا کو ملا کر جلد پر لگانے سے حیران کن فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ شہد اور لیموں کے مرکب کا استعمال عرصہ دراز سے جلد کی شادابی کے لیے ایک آزمودہ اور کارگر نسخہ سمجھا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp