سپریم کورٹ : پنجاب لاء افسران کی برطرفیوں کیخلاف حکم امتناع کی استدعا مسترد

منگل 18 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے پنجاب کے لاء افسران کی برطرفیوں کے خلاف حکم امتناع کی استدعا مسترد کر دی۔

سپریم کورٹ میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت 97 لاء افسران کی برطرفی کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس اعجاز الحسن نے کی۔

برطرف لاء افسران کے وکیل عابد زبیری نے کہا نگران حکومت پنجاب کے لاء افسران کو عہدے سے نہیں ہٹا سکتی تھی۔ 24 جنوری کو لاء افسران برطرف کیے گئے اس روز پنجاب نگران کابینہ ہی نہیں تھی۔ برطرفیوں کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیں۔

جسٹس اعجاز الحسن نے کہا کہ صرف فریقین کو نوٹسز جاری کررہے ہیں، حکم امتناع جاری نہیں کیا جا سکتا۔

سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پنجاب لاء افسران کی برطرفیوں کے خلاف حکم امتناع کی استدعا مسترد کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp