پاکستانی اسپن بولر نعمان علی نے پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ بنا کر نئی تاریخ رقم کردی ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں نعمان علی نے شاندار ہیٹرک کی ہے، جس کے بعد وہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میچ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔
اسپنر نعمان علی نے کیون سنکلیئر، ٹیون املاچ اور جسٹن گریوز کی وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جارہے میچ کی پہلی اننگز میں نعمان علی نے مجموعی طور پر 6 وکٹیں حاصل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مایہ ناز پاکستانی اسپنر نعمان علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ منتخب
یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں صرف 5 کھلاڑی ہیٹرک کرچکے ہیں۔ ہیٹرک کرنے والوں میں نعمان علی کے علاوہ نسیم شاہ، محمد سمیع، عبدالرزاق اور وسیم اکرم شامل ہیں۔