جنگلی جانور ایک بار پھر پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں داخل ہوگیا۔ گزشتہ روز بھی جنگلی جانور نے پارلیمنٹ ہاؤس کے دفاتر میں گھس کر تھوڑ پھوڑ کی تھی۔
ایک ٹوئٹر صارف نے جانور کی پارلیمنٹ ہاؤس میں گھسنے اور توڑ پھوڑ کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔
سپرے کرنے والا خطرناک جنگلی جانور پارلیمنٹ ہاوس میں داخل
یہ سپرے کرتا ہے جس سے ہماری آنکھیں جلتی ہیں اس نے کئی دفاتر کو نقصان بھی پہنچایا، پارلیمنٹ عملہ
پارلیمنٹ میں داخل ہونے والے جنگلی جانور کو پولیس اہلکاروں نے پکڑ لیا pic.twitter.com/Ib3PU2SCLO
— Rehan Sheikh (@rehanmedia76) April 18, 2023
جنگلی جانور کی پھرتیوں سے پارلیمنٹ ہاؤس کا عملہ پریشان ہو گیا۔ عملے کا کہنا تھا کہ یہ جانور انتہائی خطرناک ہے۔ یہ عجیب بدبودار سپرے کرتا ہے۔ جانور جس دفتر میں بھی گیا وہاں جانے سے آنکھیں جلتی ہیں۔
بہرحال پولیس اہلکاروں نے پارلیمنٹ میں داخل ہونے والے جانور کو پکڑ لیا اور وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا۔
Today a small Indian civet cat ventured into parliament building probably to take shelter from heavy rain this morning. Nothing to be alarmed about, yes it’s a wild animal but harmless. Security has released animal back into its nearby habitat. @WildlifeBoard pic.twitter.com/jR6uFyDYNQ
— Rina S Khan Satti (@rinasaeed) April 18, 2023
اس سارے واقعے کے بعد اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کی ممبر رینا خان ستی نے جانور کی تصویر سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ جانور خطرناک نہیں۔ تیز بارش کے باعث بارش سے بچنے کے لیے پارلیمنٹ کی عمارت میں گھس گیا تھا تاہم پولیس نے اسے واپس جنگل میں چھوڑ دیا ہے۔