لمحہ فکریہ: امجد صابری کے قتل کے بعد ان کا خاندان شہر کیوں چھوڑ گیا؟

منگل 4 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے معروف قوال امجد صابری کا جون 2016 میں کراچی میں قتل ہوگیا تھا جس کے بعد ان کا خاندان اچانک شہر چھوڑ گیا تھا تاہم اب مقتول کے صاحبزادے نے اس کی وجہ بتادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آہ امجد صابری !

ایک ٹی وی شو میں امجد صابری کے صاحبزادے مجدد صابری نے بتایا کہ والد کے قتل کے بعد میڈیا کے نامناسب سوالات کی وجہ سے ان کے خاندان نے کچھ عرصے کے لیے شہر چھوڑ دیا تھا۔

مجدد صابری کا کہنا تھا کہ والد کے قتل کے بعد اگرچہ عوام ان سے ہمدردی کے لیے ان کے گھر آتے تھے لیکن میڈیا والوں کا رویہ نامناسب تھا۔

ان کے مطابق والد کے قتل کے بعد میڈیا والے نہ صرف ان کے اہل خانہ کو ٹی وی چینلز پر بلاتے تھے بلکہ ہر وقت ان کے گھر کے باہر چینلز کی ڈی ایس این جی وینز بھی کھڑی رہتی تھیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ سنہ 2016 سے سنہ 2017 تک کوئی ایسا دن نہیں تھا جب میڈیا والے ان سے بات نہ کرنے آئے ہوں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کوئی دن نہیں جاتا تھا کہ جب ان کے گھر کے باہر چینل کی گاڑی موجود نہ ہو یا انہیں چینلز پر بلایا نہ گیا ہو۔

مزید پڑھیے: کالعدم لشکر جھنگوی کا مبینہ دہشت گرد حافظ قاسم رشید گرفتار

مجدد صابری کا کہنا تھا کہ میڈیا کے نامناسب سوالوں اور رویوں کی وجہ سے ہی ان کا خاندان عارضی طور پر کراچی سے لاہور منتقل ہوگیا تھا۔

میڈیا کی جانب سے عجیب و غریب سوالات کے حوالے سے انہوں نے ایک مثال دیتے ہوئے بتایا کہ ایک ٹی وی رپورٹر نے ان سے سوال کیا تھا کہ کیا انہیں والد یاد آتے ہیں جس پر چڑ کر انہوں نے ہی سوال در سوال کردیا تھا۔ مجدد کا سوال یہ تھا کہ کیا آپ کے والد زندہ ہیں اور رپورٹر کے اثبات میں سر ہلانے کے بعد انہوں نے اس سے کہا کہ آپ کے والد کے انتقال پر میں آکر یہی بات آپ سے پوچھوں تو آپ کا جواب کیا ہوگا؟

یاد رہے کہ امجد صابری کو 22 جون 2016 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ امجد صابری ایک لیجنڈ قوال اور صابری برادران کے بڑے غلام فرید صابری کے بیٹے تھے۔ امجد صابری کے 11 بہن بھائی ہیں تاہم ان کے کسی اور بھائی کو قوالی سے شغف نہیں تھا اور اپنے والد (اور قوال خاندان) کی جگہ انہوں نے ہی لی تھی۔ امجد صابری کے صاحبزادے مجدد صابری بہن بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں اور ابھی غیر شادی شدہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتھروپک کا اپنے جدید ماڈل کلاڈ سونیٹ 4.5 جاری، دیگر اے آئی ماڈلز کو چیلنج

غزہ امن منصوبے پر پی ٹی آئی نے ردعمل دے دیا، فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

گھریلو صارفین کے لیے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی

کراچی میں ایک گھنٹے کی بارش نے سب کچھ ڈبو کر رکھ دیا، انتظامیہ غائب

پی ٹی آئی کے پشاور جلسے میں بدانتظامی کی وجہ جاننے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

غزہ کے لیے مجوزہ امن معاہدہ: اہم نکات، مضمرات، اثرات

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟