پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ 10 کے لوگو کی رونمائی کردی

منگل 4 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا لوگو رونمائی کردی ہے۔

 ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 10واں ایڈیشن 8 اپریل سے 19 مئی 2025 تک منعقد ہوگا  اور یہ ایونٹ اس لحاظ سے خاص ہے کہ یہ اپنے10سال مکمل کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10 پلیئرز ڈرافٹنگ، کون سی ٹیم نے کس کھلاڑی کو چنا؟

 پی ایس ایل کے نئے لوگو میں 6 بولڈ اور ایک دوسرے سے جڑی ہوئی لائنز نمایاں ہیں، جو پی ایس ایل کی 6 فرنچائزز کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔

لوگو میں رومن ہندسہ X اور عددی نمبر 10 نمایاں ہے۔

چیف ایگزیکٹیو پی ایس ایلسلمان نصیر نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل صرف ایک کرکٹ لیگ نہیں بلکہ یہ قومی جذبے کا آئینہ دار ہے جس نے قوم کو متحد کر رکھا ہے، 10ویں ایڈیشن میں شائقین کو کرکٹ کے یادگار لمحوں کا لطف اٹھانے کا موقع ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیوڈ وارنر بھی پی ایس ایل 10 میں طوفان برپا کرنے کے لیے تیار، رجسٹریشن کرا لی

 یہ ایونٹ پاکستان میں کرکٹ کے چاہنے والوں کے لیے ایک اور شاندار موقع ثابت ہونے والا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’اسکول میں موٹیویٹ کرتے تھے اب پیزا ڈیلیور کررہے ہو‘، سابق کلاس فیلو کا ڈیلیوری بوائے پر طنز، ویڈیو وائرل

گل پلازہ سانحے کے پیچھے قبضہ مافیا ہوسکتی ہے، فیصل ایدھی نے خدشات کا اظہار کردیا

کیا ’نیو اسٹارٹ‘ کے خاتمے سے نئے ایٹمی خطرات بڑھ جائیں گے؟

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

بنگلہ دیش اقوامِ متحدہ کے پیس بلڈنگ کمیشن کا وائس چیئر منتخب

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے