کوئٹہ: بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار پر 5 افراد گرفتار

جمعرات 6 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کرنے پر 5 افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی کا اغاز کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق، شہر میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران 90 افراد نے اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کیا، تاہم انسداد پولیو ٹیمز کے سمجھانے پر 60 والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے پر رضامند ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: 2025 کی پہلی پولیو مہم کا آغاز: پولیو کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے مزید بتایا کہ اس دوران 5 افراد نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے مسلسل انکار کیا جن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلوانے والے والدین کے خلاف مستقبل میں بھی قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں کو پولیو ڈارپ نہ پلوانے والے والدین کو قانونی کارروائی سامنا کرنا ہوگا؟

بلوچستان بھر میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3 فروری سے ہوا۔ اس 7 روزہ مہم کے دوران 26 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انسداد پولیو مہم میں 11 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ملک بھر میں 73 پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سب سے زیادہ بلوچستان میں 27 پولیو کے کیسز سامنے آئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سلامتی کونسل میں امریکی کارروائی پر عالمی تشویش، پاکستان کا دوٹوک مؤقف

دنیا کی سب سے مہنگی مچھلی کا ریکارڈ، جاپان میں بلیو فِن ٹونا 29 کروڑ روپے میں فروخت

ایران میں بڑھتی مہنگائی اور احتجاج، حکومت کا الیکٹرونک سبسڈی دینے کا فیصلہ

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی نے کتنے مواقع ضائع کیے؟ مشاہد حسین نے اندر کی بات بتادی

دنیا کے سب سے زیادہ تیل کے ذخائر رکھنے والے ٹاپ 10 ممالک میں کون سب سے آگے؟

ویڈیو

پشاور پھلی مارکیٹ جہاں گاہک کے سامنے پھلی بھون کر تیار کی جاتی ہے

کائنات خلیل: پاکستان کی ننھی میراتھن چیمپیئن

پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات: کون حکومتی رہنما حق میں کون مخالف؟

کالم / تجزیہ

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی