بچوں کو پولیو ڈارپ نہ پلوانے والے والدین کو قانونی کارروائی سامنا کرنا ہوگا؟

منگل 17 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں رواں سال کی آخری پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، بچوں کو پولیو ڈراپ پلوانے سے انکاری والدین کے ساتھ کیا ہوگا، حکومت نے خبردار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:رواں سال کی آخری پولیو مہم، وزیر اعظم شہباز شریف نے بچے کو قطرے پلا کر افتتاح کیا

دو روز قبل وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے رواں سال کی آخری پولیو مہم کا آغاز کر دیا ہے، جب کہ کل ہی خیبرپختونخوا کے شہر کرک میں پولیو ٹیم پر جان لیوا حملے میں ایک پولیس اہلکار جانبحق اور ٹیم ورکر زخمی ہوگیا۔

اس خوف کے ماحول کے باوجود ملک کو پولیو سے پاک کرنے کی مہم میں شریک ورکر اور پولیس اہلکار خدمات انجام دے رہے ہیں، تاہم اس قابل تحسین جذبے کے باوجود خیبرپختونخوا میں بہت سے والدین منفی پروپیگنڈا کے زیر اثر اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے سے انکاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ

اس صورتحال میں خیبرپختونخوا حکومت مہم کے دوران بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ  رواں سال صوبہ خیبرپختونخوا میں پولیو کے 18 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے ڈیرہ اسماعیل خان سے 9، ٹانک سے 3، لکی مروت اور کوہاٹ سے 2، 2 کیسز جبکہ ضلع مہمند اور نوشہرہ سے پولیو کا ایک، ایک کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔

پولیو ٹیم پر حملہ

واضح رہے کہ گزشتہ رروز کرک میں پولیو ٹیم پر ہوئے حملے میں پولیس اہلکار جانبحق اور پولیو ورک زخمی ہوگیا تھا۔

واقعہ کرک میں تھانہ ٹیری کے حدود شکر خیل میں پیش آیا جس میں  پولیو ٹیم پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار عرفان جاں بحق ہو گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟