مولانا کو منانے کا مشن، بلاول بھٹو سربراہ پی ڈی ایم کے گاؤں پہنچ گئے

بدھ 19 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے گھر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے عبدالخلیل  پہنچ گئے ہیں۔

بلاول بھٹو نے عام انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کو آصف زرداری کا خصوصی پیغام پہنچایا ہے۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے مفتی عبدالشکور کے انتقال پر مولانا فضل الرحمان سے تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی بھی کی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ہمراہ قمر زمان کائرہ اور فیصل کریم کنڈی بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ منگل کے روز ہونے والے حکمران اتحاد کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کی مخالفت کا اظہار کیا تھا اور ایسی کسی بھی تجویز کا مسترد کر دیا تھا جبکہ دیگر اتحادیوں کا خیال تھا کہ مذاکرات ہونے چاہییں۔

اس کے علاوہ بھی مولانا فضل الرحمان نے بار ہا دو ٹوک موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان سے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ گزشتہ دنوں ایک  پریس کانفرنس میں سربراہ پی ڈی ایم نے کہا تھا کہ میں عمران خان کو پاکستان کی سیاست کا غیر ضروری عنصر سمجھتا ہوں۔

یہ بھی یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے آج کے روز وزارت دفاع کی درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ اگر سیاسی جماعتیں ایک پیج پر آجائیں تو عدالت کوئی گنجائش نکال سکتی ہے ورنہ پنجاب میں انتخابات 14 مئی کو ہی ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کی جیلوں میں مزید قیدیوں کی گنجائش پیدا کردی گئی، سہولیات میں بھی غیر معمولی اضافہ

اسلام آباد میں سروے اور ای ٹیگز: ہماری معلومات ڈارک ویب پر بک گئی تو کون ذمہ دار ہوگا؟ سینیٹر پلوشہ خان

ریاست بہار انتخابی نتائج: نتیش کمار کے 10 ویں بار وزیراعلیٰ  بننے کے امکانات روشن

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے