موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کے معاملے میں شہریوں کو ہراساں نہ کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ

منگل 17 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائی کورٹ نے موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ کے معاملے کی گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔

عدالت نے ہدایت کی ہے کہ اس معاملے میں عوام کو ہراساں کرنے، دھمکانے یا پولیس کی جانب سے غیر ضروری تنگ کیے جانے سے مکمل گریز کیا جائے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ توقع کی جاتی ہے کہ کسی بھی طرح کی ہراسانی، دھونس یا پولیس کی جانب سے بیجا تنگ نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں ٹیکسیوں کی رجسٹریشن شروع، ایم ٹیگ سے متعلق موٹرسائیکل سواروں کے لیے خوشخبری

درخواست گزار کے وکیل نے سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے عوام کو ہراساں کرنے اور تنگ کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا، جبکہ سرکاری وکیل نے متعلقہ حکام سے ہدایات لینے اور عدالت کی معاونت کے لیے وقت طلب کیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک صفحے پر مشتمل سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی آئندہ سماعت 6 اپریل کو مقرر کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی