جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ میں 9 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق حسن نواز مخدوم، ملک وقار حیدر اعوان، سردار اکبر علی، سید احسن رضا کاظمی، ملک جاوید اقبال وینس، محمد جواد ظفر، خالد اسحاق، محمد اویس خالد اور چوہدری سلطان محمود لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز مقرر کیے گئے ہیں۔
امیدواروں کی بطور جج تقرری کی منظوری کثرت رائے سے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دیدی
اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے چیئرمین چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی معاونت کو سراہا جس کے اہلکاروں نے کمیشن اراکین کو ویب پورٹل استعمال کرنے میں مدد فراہم کی۔
مزید پڑھیے: سپریم کورٹ: ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو عہدے پر بحال کردیا گیا
لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
جوڈیشل کمیشن لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور 45 سینیئر وکلا کے ناموں پر غور کیا گیا۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ سیشن جج قیصر نذیر بٹ، محمد اکمل خان، جزیلہ اسلم اور ابہر گل خان کے نام زیر غور آئے۔