آرمی چیف جنرل عاصم منیر پاکستان کو ترقی کے سفر پر لے کر گئے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

ہفتہ 8 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے ہمارے نہیں پاکستان کے مخالف ہیں، ایک سال میں حکومت نے معیشت کو پروان چڑھایا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر پاکستان کو ترقی کے سفر پر لے کر گئے۔

عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں معیشت کے اشاریے مثبت ہیں، حکومت عوام سے کیے گئے وعدے پورے کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی صوابی جلسہ: پنڈال میں کارکنوں کی آمد، مرکزی قیادت غائب، یوم سیاہ سنہری حروف سے لکھا جائےگا، علی امین گنڈاپور

انہوں نے کہاکہ تحریک انتشار والے شہدا کی بے حرمتی کرتے ہیں، اور پھر کہا جاتا ہے کہ نو مئی پر کمیشن بنایا جائے۔

عطااللہ تارڑ نے کہاکہ ملک میں شرح سود میں کمی آئی ہے، جبکہ اسٹاک مارکیٹ اوپر گئی، اور برآمدات میں اضافہ ہوا، آج ہماری اسٹاک مارکیٹ دنیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے حب الوطنی کے ساتھ معاشی سفر میں پورا کردار ادا کیا ہے، دنیا کے مالیاتی ادارے اعتراف کررہے ہیں کہ پاکستان میں مہنگائی کم ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر حکومت کی جانب سے یوم تعمیر و ترقی منایا جارہا ہے، جبکہ پی ٹی آئی یوم سیاہ منا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کے یوم احتجاج کا جواب، پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، سیاسی جلسے جلوس پر پابندی

پی ٹی آئی آج خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں احتجاجی جلسہ کررہی ہے، اس کے علاوہ ملک بھر میں جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں، جہاں پولیس کی جانب سے گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل