’دنیا میں کسی وزیراعظم کو اس طرح کے اشتہار بناتے ہوئے دیکھا‘؟ شہباز شریف تنقید کی زد میں

پیر 10 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شہباز شریف حکومت کو اقتدار میں آئے ایک سال مکمل ہو چکا ہے۔ سال مکمل ہونے پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے اشتہار بنایا گیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ شہباز شریف کی حکومت کا ایک سال کتنا بے مثال رہا۔

اشتہار کا ٹائٹل ’جب رہنما ہو شہباز، پھر کیوں نہ بھرے اڑان پاکستان‘ رکھا گیا ہے۔ اشتہار میں ایک بچی کو دکھایا گیا ہے جس کی ملاقات وزیراعظم پاکستان سے ہوتی ہے اور وہ شہباز شریف کو کہتی دکھائی دیتی ہے’ لوگ کہتے ہیں سب کچھ خراب ہو گیا ہے اور ٹھیک ہونے میں بہت وقت لگے گا لیکن آپ نے ایک سال میں ہی نیچے جاتے پاکستان کو اوپر اٹھا دیا۔‘

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی یا شہباز شریف،دونوں میں سے زیادہ طاقتور کون ؟

وزیراعظم شہباز شریف بچی سے کہتے ہیں کہ ہماری مشترکہ کاوشیں اور کروڑوں پاکستانیوں نے دعاؤں سے اللہ نے پاکستان پر بہت فضل و کرم کیا، پاکستان اڑان کے لیے تیار ہے، ترقی اور خوشحالی کے لیے تیار ہے، ہم پاکستان کو ایک عظیم قوم بنائیں گے۔

بچی کے اس سوال پر کہ آگے ہمیں کیا کرنا ہے؟ شہباز شریف جواب دیتے ہیں کہ پاکستان کے دشمن جو زہر گھول رہے ہیں اسے ختم کرنا ہے۔ فسادیوں اور شر پسندوں سے اسے بچانا ہے۔ قوم کے اندر صبر، تحمل، برداشت، اتفاق اور اتحاد کو فروغ دینا ہے تو یہ قوم عظیم بنے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ہمیں پیچھے نہیں آگے دیکھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشکل فیصلے کر چکے، آگے ملک کو قابل فخر پوزیشن پر لے جائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

یہ اشتہار سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔

احتشام الحق لکھتے ہیں کہ کیا آپ نے کبھی دنیا میں کسی وزیراعظم کو اس طرح کے اشتہار بناتے ہوئے دیکھا ہے؟

حلیمہ لکھتی ہیں کہ وزیراعظم صاحب! ہم آپ کی نیک کاوشوں میں ہر قدم پہ آپ کے ساتھ ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ ویڈیو بنانے کا آئیڈیا جس بھی شخص نے پلان کیا ہے، وہ بلاشبہ داد اور تحسین کا مستحق ہے۔

 ملیحہ ہاشمی نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ شہباز شریف صاحب کے اس اوور ایکٹنگ سے بھرپور نئے سکرپٹ میں بس ایک ہی کمی ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے حمزہ شہباز کا پسندیدہ جملہ نہیں بولا، ’بچو! کرپشن ہوتی رہتی ہے، سب چلتا ہے، ملک اسی طرح آگے چلے گا‘۔

حیدر نقوی لکھتے ہیں کہ جب یہ اشتہار بن رہا تھا تو وزیراعظم نے کہا اسے کون دیکھے گا؟ تو انہیں کہا گیا کہ آپ صرف اشتہار بنائیں پی ٹی آئی والے آپ کا یہ اشتہار خود ہی دنیا کو دکھائیں گے اور ماشااللہ پی ٹی آئی اور اُن کے ہم خیالوں نے مایوس نہیں کیا۔

ایک ایکس صارف نے اشتہار پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہر روز ثابت کرتے ہيں کہ ايک تو يہ پڑھے لکھے نہيں اور اوپر سے کوشش بھی نہيں کرتے۔

رحمان نامی صارف لکھتے ہیں کہ دنیا کے وزیراعظم اس لیے اس طرح کے اشتہار نہیں بناتے کیونکہ وہ کام کرتے ہیں اور لوگوں کو نظر آتے ہیں لیکن پاکستانی وزیراعظم سارے ٹی وی چینلز کو اشتہارات کے لیے فنڈ دیتے ہیں اور اب کوئی سیلیبرٹی ان کے اشتہار میں آنے کے لیے تیار نہیں ہے اس لیے شہباز شریف نے فیصلہ کیا کہ وہ خود اشتہار میں آئیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی تقریب، 40 سالہ عسکری خدمات پر خراجِ تحسین

’ہر بار پہلے سے بڑی اوپننگ ملی‘، کیفے پر فائرنگ کے واقعات پر کپل شرما کا ردِعمل

شادی میں گدھے کا تحفہ دینے والے یوٹیوبر اذلان شاہ اپنے لیے دوسری دلہن لے آئے؟

بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والا نایاب سامبر جنگل میں چھوڑ دیا گیا

مدینہ منورہ سمیت 16 شہر معیاری علاقوں کی عالمی فہرست میں شامل

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا