چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو دھچکا، اہم فاسٹ بولر انجری کا شکار

بدھ 12 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ ہرشیت رانا کو ان کے متبادل کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

یہ دوسرا آئی سی سی ایونٹ ہے جس سے 31 سالہ فاسٹ بولر کو کمر کی چوٹ کی وجہ سے محروم ہونا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے میچز لائیو کہاں کہاں دیکھے جاسکتے ہیں؟

جنوری میں بارڈر-گواسکر ٹرافی کے دوران کمر کے نچلے حصے میں چوٹ لگی تھی جو ہندوستان کے تیز رفتار بولر کو سائیڈ لائن کرنے کا باعث بنی ہے، بمراہ آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 سے بھی باہر ہو گئے تھے۔

ہرشیت رانا نے انگلینڈ کے خلاف جاری ون ڈے سیریز میں اپنی عمدہ کارکردگی سے سیلیکٹرز کو بہت متاثر کیا، انہوں نے اپنے پہلے 2 میچز میں 4 وکٹیں حاصل کی ہیں، تیسرا ون ڈے بدھ کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:روہت شرما چیمپیئنز ٹرافی سے قبل فارم میں آگئے، 487 دن بعد سینچری جڑ دی

بھارت نے یشسوی جیسوال کی جگہ اسپنر وارون چکرا ورتھی کو بھی ٹیم میں شامل کیا ہے، جو اصل میں عارضی ٹیم کا حصہ تھے، جیسوال کو محمد سراج اور شیوم دوبے کے ساتھ غیر سفری متبادل کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

بھارتی ٹیم اپنی آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 مہم کا آغاز 20 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف کرے گی، جس کے بعد 23 فروری کو بھارت اپنے روایتی حریف پاکستان سے مقابلہ کرے گا۔ ہندوستان گروپ اے کا اپنا آخری میچ 2 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

مزید پڑھیں:آسٹریلوی ٹیم کو ایک اور جھٹکا، چیمپیئنز ٹرافی کی ٹیم میں شامل کھلاڑی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ائیر، کے ایل راہول، رشبھ پنت، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، ہرشیت رانا، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، راوندرا جڈیجا اور وارون چکرا ورتھی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صبا فیصل کے کاسمیٹک پروسیجرز کی ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

کراچی: کمسن ابراہیم کی لاش تلاش کرنے والے تنویر کو پولیس کا اعزاز، ریسکیو دعوؤں پر سوالات اٹھ گئے

صدر ٹرمپ رواں ہفتے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل ڈرا میں شریک ہوں گے، وائٹ ہاؤس

 جنگ شروع کی تو مذاکرات کے لیے کوئی نہیں بچے گا، پیوٹن کی یورپ کو سخت وارننگ

13ویں فارما ایشیا 2025 کا کراچی ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز، 8 ہزار سے زائد ماہرین کی شرکت

ویڈیو

کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ

کوئٹہ کی سلیمانی چائے، سرد شہر کی گرم پہچان اور روایتی ذائقہ

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر شہباز شریف نواز شریف سے کیوں نہ ملے؟

کالم / تجزیہ

دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟