آرمی چیف آج ’گرین پاکستان انیشیٹو‘ کی مختلف سہولیات کا دورہ کریں گے

جمعہ 14 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آرمی چیف اور وفاقی و صوبائی حکومت کی اہم شخصیات آج ایس آئی ایف سی کے گرین پاکستان انیشیٹو( جی پی آئی) کی سہولیات کا دورہ کریں گے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیر اعلیٰ پنجاب اور نیشنل کوآرڈینیٹر ایس آئی ایف سی کے دورے سے جی پی آئی کے زرعی ترقیاتی منصوبوں کو مزید فروغ ملے گا۔

جی پی آئی کے تحت جاری زرعی منصوبوں اور مختلف سہولیات کا جائزہ لیا جائے گا اور جی پی آئی کے ’سمارٹ ایگری فارم‘، ’گرین ایگری مال‘ اور ’تحقیقی سہولت مراکز‘ کا افتتاح کیا جائے گا۔ دورے کے دوران شرکا کو جی پی آئی کی زرعی ترقی سے متعلق اہم کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: گرین پاکستان انیشیٹیو کی کامیابی کےلیے صدر آصف زرداری کا صوبائی تعاون پر اظہار اطمینان

جی پی آئی کی جانب سےکارپوریٹ فارمنگ میں استعمال ہونے والی زرعی مشینری اور جدید ٹیکنالوجی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ زرعی شعبے کی ترقی و جدت سے آگاہی کے لیے حکومتی شخصیات ماڈل فارمز کے دورے بھی کریں گی۔ پیرووال اور مظفرگڑھ میں تیار کیے گئے ماڈل فارمز کسانوں کو جدید زرعی تکنیکوں سے آگاہی فراہم کریں گے۔

ایس آئی ایف سی اور جی پی آئی کی کاوشوں کی بدولت ملکی معیشت کے استحکام کے لیے زرعی ترقی کا سفر جاری ہے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وفاقی وزیر صنعت رانا تنویر سمیت دیگر اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp