غذا کے ماہرین کے مطابق سونف کے بیج میٹا بولزم کو بڑھانے اور ہاضمے میں مدد کرتے ہیں یہ کھانے سے غذائی اجزا کو بہتر طریقے سے جذب کرنے کی وجہ بنتےہیں اس طرح بھوک کم محسوس ہوتی ہےجس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
سونف اپنی تازگی بخش خوشبو کے ساتھ ساتھ وزن کم کرنے کے لیے انتہائی مفید ہے۔
سونف بھوک لگنے کے احساس کو کم کرتی ہے۔ان میں موجود کم کیلوریز وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
سونف کا رنگ ہلکا سبز ہوتا ہے۔ سونف کے بیجوں کو سونف کے پھولوں سے حاصل کیے جانے کے بعد خشک کر لیا جاتا ہے، سونف مختلف اقسام کے کھانوں میں اور ماؤتھ فریشنر کے طور پر بھی استعمال کی جاتی ہے۔
سونف کے چند فوائد درج ذیل ہیں:
1۔چربی کو ختم کرتا ہے
کم کیلوریز کے حامل سونف کے بیج غذائی اجزا سے بھرپور ہوتے ہیں۔ سونف جسم میں موجود وٹامنز اور منرلز سمیت دیگر غذائی اجزا کے جذب ہونے کے عمل کو بہتر بناکر چربی گھٹانے میں مدد کرتی ہے۔
2۔سونف بھوک کا احساس نہیں ہونے دیتی
سونف فائبر سے بھرپور ہوتی ہے 100 گرام سونف کے استعمال سے ہمارے جسم کو تقریباً12فیصد فائبر حاصل ہوتی ہے۔
سونف زیادہ دیر تک پیٹ بھرا رکھنے کا احساس دلاتی ہے جس کی وجہ سے ہمیں کھانے کی طلب کم ہوتی ہے۔
3۔ہاضمے کے لیے مفید
ایک اچھا نظام انہضام وزن کم کرنے کی کنجی ہے۔ سونف میں موجود بہترین فائبر نظام انہضام کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔
4۔میٹا بولزم کو بڑھاتا ہے
سونف ہمارے میٹابولزم کو بڑھانے میں مدد کرتی ہے۔ بہترین میٹا بولک زیادہ مؤثر طریقے سے کلیوریز جلانے میں مدد کرتا ہے جس سے ہمارے وزن میں تیزی سے کمی رونما ہوتی ہے۔
5۔جسم کے زہریلے مادوں کی صفائی
سونف میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ جسم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ یہ جسم میں آکسیڈیٹو تناؤ کو روکتے ہیں اور موٹاپا کم کرتے ہیں۔
سونف میں یہ خصوصیت بھی پائی جاتی ہے کہ یہ قدرتی طور پر جسم سے زہریلے مادوں کو باہر نکالنے میں مدد کرتی ہے۔
وزن کم کرنے کے لیے سونف کے استعمال کا طریقہ
1۔سونف کو صبح کے وقت نہار منہ بھی کھایا جا سکتا ہے۔
2۔سونف کے بیجوں کا پانی بھی استعمال کیا جا سکتا ہے یا اس کی چائے بھی بنائی جا سکتی ہے۔
سونف کی چائے یا پانی استعمال کرنے سے زیادہ بہتر فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
سونف کا پانی آنتوں کی صفائی کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اور دائمی قبض کے شکار افراد کے لیے بھی مؤثر ہے۔
سونف کے بیجوں کو ابالنے سے گریز کریں کیونکہ ابالنے سے یہ اپنی خصوصیات کھو سکتے ہیں۔ان کو استعمال کرنے سے پہلے رات بھر ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں اور صبح کے وقت خالی پیٹ کھا لیں۔