پی ٹی آئی کی شعیب شاہین پر فواد چوہدری کے حملے کی مذمت

پیر 17 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے پارٹی رہنما شعیب شاہین پر اڈیالہ جیل کے باہر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’غیر اشتعال انگیز اور ذلت آمیز فعل‘ قرار دیا ہے۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے سخت الفاظ پر مشتمل اپنے ایک بیان میں سابق پارٹی رہنما فواد چوہدری کی جانب سے موجودہ رہنما شعیب شاہین پر حملے کو دلیل اور منطق کے مقابلے پر بنیادی جبلت کو ترجیح دینے سے تعبیر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فواد چوہدری کا شعیب شاہین کو تھپڑ، ہاتھا پائی اور گالم گلوچ

’یہ پہلا موقع نہیں ہے، جب فواد چوہدری نے اسکور طے کرنے کے لیے زبردستی اور دھمکیوں کا سہارا لیا ہو، اسی طرح کے کئی واقعات ان کے ماضی کے رویوں سے جڑے ہوئے ہیں۔‘

سیاسی کمیٹی نے فواد چوہدری پر یہ الزام بھی لگایا گیا کہ وہ سیاسی مخالفین کو کمزور کرنے کے لیے اکثر بدزبانی کا سہارا لیتے ہیں، جسے ان کی عادتاً فحش گوئی اور آداب سے عاری رویے کا عکاس قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں: فواد چوہدری ’ پِٹُّھو‘ اور ’بھگوڑا‘،کبھی معاف نہیں کروں گا، شعیب شاہین

کمیٹی کے مطابق فواد چوہدری کے اقدامات فقط شعیب شاہین کیخلاف جارحانہ کارروائی نہیں بلکہ ’مجرمانہ‘ اور ’پی ٹی آئی کے منہ پر طمانچہ‘ ہیں۔

کمیٹی نے فواد کو ایک ’بزدل، بھگوڑا اور سیاسی غدار‘ قرار دیا جس نے آئین کی بحالی، قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کے لیے پی ٹی آئی کی سیاسی جدوجہد کی پیٹھ میں، پچھلے دروازے سے بھاگنے سے قبل، چھرا گھونپا۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے فواد چوہدری کو بھگوڑا قرار دے دیا

پی ٹی آئی کے بیان کے مطابق، فواد چوہدری کا غصہ پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی کے بانی عمران خان کی ہدایت پر ان سے تمام تعلقات منقطع کرنے کے فیصلے پر مایوسی کا شاخسانہ تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آئین کی تشریح شفافیت، آزادی اور دیانت کے ساتھ کی جائے گی، چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین

’طلحہ انجم نے بھارتی جھنڈا لہرا کر بہت اچھا کیا‘، فرحان سعید کی حمایت پر عوام کا شدید ردِعمل

یورپی یونین نے پاکستانی مؤقف کی حمایت کردی، افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کا مکروہ چہرہ بےنقاب

پاکستان کی مسخ شدہ تصویرکشی، بالی ووڈ کی فلم ’دھُرندھر‘ تنقید کی زد میں

فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے دھماکا، 14 ہلاک، متعدد زخمی

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟