گلیشیئر پھٹنے سے کاغان ناران روڈ بند، سیاحوں کے لیے ہدایت

جمعرات 20 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کاغان کے قریب گلیشیئر پھٹنے سے کاغان ناران روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔

محکمہ سیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ و عجائب گھر خیبرپختونخوا نے خبردار کیا ہے کہ سیاح عیدالفطر کی تعطیلات میں ناران و کاغان کے سفر سے گریز کریں۔

محکمے کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ، محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا، ریسکیو 1122، پولیس اور کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے۔

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام محکمے الرٹ کردیے گئے ہیں اور کسی بھی معلومات یا ایمرجینسی کی صورت میں سیاحتی ہیلپ لائن1422 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ایمرجینسی کی صورت میں رابطے کے نمبر

محکمہ سیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ و عجائب گھر نے عوام سے کہا ہے کہ کسی قسم کی معلومات کے لیے مندرجہ ذیل نمبرات پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کنٹرول روم مانسہرہ 0997920174

ڈسٹرکٹ پولیس کنٹرول روم مانسہرہ 0997920110

اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ کنٹرول روم 0997501008

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیلاب اور گندم پر سیاست کرنے والوں کو جواب ملے گا، مریم اورنگزیب کا پیپلزپارٹی پر وار

کھیل سے جنگ

’معافی مانگو‘: مریم نواز کے بیان پر پیپلزپارٹی کا سینیٹ سے بھی واک آؤٹ، قانون سازی کے بائیکاٹ کا اعلان

ٹرافی چاہیے تو بھارتی کپتان میرے دفتر آکر مجھ سے لے لیں، محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کو دوٹوک پیغام

سعودی کابینہ کا اجلاس: فلسطین کے حق میں سفارتکاری اور پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کی توثیق

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟