پاکستانی ڈاکٹر نے آسٹریلیا میں موبائل دوربین بنا لی

جمعرات 19 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا میں رہنے والے پاکستانی ڈاکٹر نے موبائل ٹیلی اسکوپ بنا لی، پاکستانی ڈاکٹر اکبر حسین نے ایک ایسی موبائل دوربین بنائی ہے، مقصد ایسے علاقوں میں لوگوں کو مختلف سیاروں کا نظارہ کروانا ہے، جہاں ٹیلی اسکوپس کی سہولت نہیں۔

دوربین دس ہزار کلومیٹر سے زیادہ کا سفر طے کر چکی ہے، ڈاکٹر اکبر حسین کے مطابق اس دوربین کے ذریعے ایک سے 10 سینٹی میٹر تک حجم کے خلائی کچرے کی نشاندہی کی جا سکتی ہے، مستقبل میں لیزر کے ذریعے اس کچرے کو ختم کرنا بھی ممکن ہوگا۔

بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق یہ ٹینکی نما چیز دراصل پلاسٹک کا ایک گنبد ہے جس میں ایک ہیوی ڈیوٹی 11 انچ ڈایامیٹر کی ٹیلی سکوپ نصب ہے اور یہاں موجود لوگ اس کے ذریعے سیاروں کا قریب سے نظارہ کر پا رہے ہیں۔

اکبر حسین 90 کی دہائی میں جب کراچی میں بڑے ہو رہے تھے تو علمِ فلکیات سے متعلق مزید جاننے اور سیاروں کا مشاہدہ کرنے کا جنون ان کے سر پر سوار تھا اور اس میں ان کے بھائی مہدی حسین بھی شریک تھے۔

انھوں نے آسٹریلیا آتے ہی ٹیلی سکوپ تو لے لی لیکن انھیں نوکری کے باعث ایک ریاست سے دوسری ریاست جانا ہوتا تھا جس کے باعث انھوں نے سوچا کہ اگر اتنا سفر بھی کرنا ہے تو کیوں نہ ایسی رصد گاہ بنائی جائے جو وہ اپنے ساتھ لے جا بھی سکیں۔

تاہم ایڈیلیڈ میں شفٹ ہونے کے بعد وہ یہیں مقیم ہو گئے اور اس کے بعد انھیں اس رصدگاہ کو کمیونٹی کے لیے استعمال کرنے کا خیال آیا۔

سنہ 2016 کے بعد سے تین سال میں یہ آبزرویٹری آسٹریلیا کی سڑکوں پر 10 ہزار کلومیٹر سے زیادہ کا سفر طے کر چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے