سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے ملک میں مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
بدھ کے روز سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی محنت سے پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے باہر آگیا، نواز شریف
میاں نوازشریف نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ایک گروہ سنجیدہ مذاکرات اور افہام و تفہیم کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر 2013 کا تعمیر و ترقی کا سفر جاری رہتا تو آج آئی ایم ایف کی ضرورت پڑتی نہ بیرونی مدد کی ضرورت ہوتی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعظم نواز شریف ترک صدر سے کیوں نہیں مل سکے؟
انہوں نے کہا کہ اب لانگ مارچ، دھرنوں اور پرتشدد احتجاج کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی، نہ عوام اب کسی کو تعمیر و ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب ملک ایک بار پھر اپنے پاؤں پر کھڑا ہے، نوجوان نسل کو پرامن اور ترقی کرتے ہوئے پاکستان کی ضرورت ہے۔