گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں کورونا کے 3 ہزار 377 ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے مطابق 20 کیسز کی رپورٹ مثبت آنے پر مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 59 فیصد رہی۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں کورونا کے 3 ہزار 377 ٹیسٹ کئے گئے۔جس کے مطابق کورونا کے 20مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
این آئی ایچ کے مطابق ان ٹیسٹوں کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 59 فیصد رہی۔ ملک بھرمیں کورونا وائرس 14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
این آئی ایچ کے مطابق اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 127 ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں کورونا کے 3 مریض رپورٹ ہوئے۔یوں اسلام آباد میں کورونا وائرس کی شرح 2 اعشاریہ 36 فیصدرہی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں کورونا کے 384 ٹیسٹ کیے گئے، لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 7مریض رپورٹ ہوئے اور یہاں کورونا وائرس کی شرح 1 اعشاریہ 82 فیصد رہی۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گلگت میں کورونا کے 300 ٹیسٹ کیے گئےجس کے نتیجے میں 2 مریض رپورٹ ہوئے اور یہاں کورونا وائرس کی شرح اعشاریہ 67 فیصد رہی۔