راکھی ساونت نے پاکستانیوں سمیت 20 افراد کو عمرہ پر بھجوا دیا

جمعرات 20 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت نے رمضان سے قبل 20 افراد کو عمرے پر بھجوا دیا جس کی ویڈیو بھی انہوں نے جاری کی ہے۔

راکھی ساونت نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ وہ اللہ کی راہ میں رمضان المبارک سے قبل ایک چھوٹا سا نیک کام کر رہی ہیں۔  10 پاکستانی اور 10 بھارتی بہن بھائیوں کو عمرے پر بھیج رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا سے شادی کروں گی، پھر پاکستان میں الیکشن لڑوں گی، راکھی ساونت

انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت دبئی میں موجود ہیں اور جن مرد حضرات کو عمرے پر بھیج رہی ہیں انہیں احرام بھی دیں گی، راکھی نے بتایا کہ وہ پہلی بار ایسا کوئی کام کرنے جا رہی ہیں اس لیے نروس ہوں۔ ساتھ ہی انہوں نے دعا کی کہ اللہ ان کے نیک کام کو قبول کرے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)

راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ وہ 3 بار عمرہ کر کے آئی ہیں تو انہوں نے اللہ سے کہا تھا کہ انہیں کوئی ذمہ داری دیں۔  یہ ذمہ داری انہیں اللہ نے دی ہے، اور ان کی جتنی بھی کمائی ہے وہ اس کام پر لگا رہی ہیں۔ راکھی کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ اب وہ ٹھیک طریقے سے زندگی جی رہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اللہ سے کہا تھا کہ وہ اپنے دین، قبر اور زندگی کے لیے کچھ کر سکیں۔ راکھی نے کہا کہ وہ دعا کرتی ہیں کہ ہندوستان اور پاکستان ایک ہو جائیں۔

اس دوران راکھی ساونت نے عمرہ زائرین میں کھانا اور احرام تقسیم کیے اور دبئی سے سعودی عرب روانہ کیا۔

 واضح رہے کہ راکھی ساونت مشہور بھارتی اداکارہ اور رقاصہ ہیں۔ انہوں نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد ایک ہندوستانی مسلمان عادل درانی سے شادی کی تھی اور اپنا نام بدل کر فاطمہ رکھ لیا تھا۔ بدقسمتی سے ان کی شادی کامیاب نہیں ہوئی، انہوں نے گزشتہ سال اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد عمرہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’مجھے جھیلنا آسان نہیں‘، راکھی ساونت کا مفتی قوی کو پیغام

راکھی ساونت نے نئے سال کے آغاز پر عمرہ ادا کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی تھی۔ اپنی ویڈیو میں راکھی نے کہا دنیا نیا سال منا رہی ہے اور وہ یہاں زیارت کر رہی ہیں۔ ان کا نیا سال عمرہ سے شروع ہوا ہے۔ راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ 2025 ان کی زندگی کا بہترین سال ہو گا۔ کیونکہ انہوں نے اس سال کی شروعات عمرے سے کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

شاہین آفریدی کے نام شاندار اعزاز، ایسا کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بولر بن گئے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی