پاکستان کو بڑا جھٹکا، فخر زمان چیمپیئنز ٹرافی سے باہر، متبادل کھلاڑی کی تلاش شروع

جمعرات 20 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف انجری کا شکار ہونے والے اسٹار اوپنر فخر زمان چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں  جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان کے متبادل کھلاڑی کے لیے غور شروع کرلیا ہے۔

پاکستان کے اسٹار اوپنر فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے پہلے ہی اوور میں فیلڈنگ کرتے ہوئے پسلیوں میں کھنچاؤ کے سبب انجری کا شکار ہوکر فیلڈ سے باہر چلے گئے تھے تاہم کچھ دیر بعد وہ واپس کھیل میں تو آگئے تھے تاہم پی سی بی کا یہی کہنا تھا کہ ان کے مستقبل کے حوالے سے اگلے روز آگاہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ نے افتتاحی میچ میں پاکستان کو شکست دے دی

تاہم پی سی بی کے مطابق فخر زمان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور اب یہ فیصلہ ہوچکا ہے کہ فخر زمان چیمپیئنز ٹرافی سے باقاعدہ باہر ہوچکے ہیں اور وہ بھارت کے خلاف میچ کے لیے ٹیم کے ہمراہ روانہ نہیں ہورہے بلکہ انہیں لاہور ہائی پرفارمنس سینٹر رپورٹ کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

اس تصدیق کے بعد پی سی بی نے متبادل کھلاڑی کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیکنیکل کمیٹی سے رابطہ کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹیکنیکل کمیٹی انجری کے شکار کھلاڑی کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ وہ فٹ ہے یا ان فٹ اور اس کے بعد ہی متبادل کھلاڑی کو شامل کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ پی سی بی نے فخر زمان کی تمام رپورٹس آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کو بھیج دی ہے اور کمیٹی جائزہ لینے کے بعد جواب دے گی۔

مزید پڑھیں: صائم ایوب سے متعلق بری خبر، کتنے عرصے تک کرکٹ سے باہر ہوگئے؟

پی سی بی کا کہنا ہے کہ فخر زمان کے متبادل کھلاڑیوں پر غور ہورہا ہے مگر امام الحق کی شمولیت کا قوی امکان ہے۔

پاکستان کے لیے یہ دوسرا بڑا جھٹکا ہے کہ اس سے قبل جنوری میں صائم ایوب جنوبی افریقہ میں فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہوگئے تھے۔ ابتدا میں یہ خیال تھا کہ وہ چیمپیئنز ٹرافی سے قبل فٹ ہوجائیں گے مگر بعد میں انہیں طویل آرام کا مشورہ دیا گیا۔

فخر زمان نیوزی لینڈ کے اوپنر وِل ینگ کے شاٹ کا پیچھا کرتے ہوئے گرگئے تھے جس کے بعد ان کے جسم کے بائیں حصے میں تکلیف ہوئی۔ زخمی ہونے کے بعد فخر زمان کو گراونڈ سے باہر لے جایا گیا جبکہ ان کی جگہ کامران غلام نے لی۔

پی سی بی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز فخر زمان کے پھٹوں میں موچ آنے پر ان کا معائنہ کررہے ہیں اور ان کے بارے میں مزید تفصیلات جلد بتائی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈگری بزنس ایڈمنسٹریشن میں حاصل کی، مگر ملک کی بہتری کے لیے پارلیمنٹ آ گئی، چیئرمین سینیٹ کی متحرک مشیر مصباح کھر

جنرل فیض حمید کا کورٹ مارشل مکمل، فیصلہ کسی بھی وقت متوقع ہے، فخر درّانی

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی ختم ہو رہی ہے؟

چترال سے ’ریلیز عمران خان‘ تحریک کا آغاز: صوبے میں ناراض کارکنان کو منانے کے لیے کیا اقدامات جاری ہیں؟

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات، کیا یہ عوام کے لیے واقعی مفید ثابت ہوئے؟

ویڈیو

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی ختم ہو رہی ہے؟

سرفراز بگٹی کی برطرفی؟، سہیل آفریدی کی نااہلی؟ ٹرمپ کے ہاتھوں مودی کی پھر سبکی

مجھے کس نے نکالا؟ ڈمی محمد رضوان ’دی مولوی‘ کی وی ٹو میں دلچسپ گفتگو

کالم / تجزیہ

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟

انقلاب، ایران اور پاکستان