حکومت نے کرم میں دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کردی، نوٹیفیکیشن جاری

جمعرات 20 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے کرم میں دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کردی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

حکومت پاکستان نے کرم میں دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کردی ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

14 دہشتگردوں کے سروں کی قیمت 13 کروڑ روپے مقررکی گئی ہے۔ دہشتگرد کاظم کے سر کی قیمت 3 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق دہشت گرد امجد اللہ کے سر کی قیمت 2 کروڑ، مکرم خان کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ، درویش وزیر کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ مطلوب دہشت گرد منصور، اسامہ، آدم ساز، یاسین، وزیر محمود کے سر کی قیمت 30، 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفیکیشن کا عکس

نوٹی فکیشن کے مطابق دہشت گرد سیف اللہ، اسامہ عرف شفیق، نور اللہ کے سر کی قیمت ایک، ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح عثمان کے سر کی قیمت 80 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

جبکہ دیگر 13 دہشتگروں کے سروں کی قیمت 10 لاکھ روپے سے ایک کروڑ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ان دہشت گردوں کے بارے میں اطلاع فراہم کرنے والوں کے ناموں کو صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

خیبرپختونخوا حکومت نے لوئر کرم میں فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے گاؤں اوچت، مندوری، دادکمر اور بگن کو خالی کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ضلع کرم میں امن و امان کی صورت حال پر خیبرپختونخوا حکومت کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں کرم میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن تیسرے روز میں داخل، اسلحہ جمع کروانے کا عمل بھی جاری

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لوئر کرم کے علاقوں اوچت، مندوری، دادکمر اور بگن میں سرچ آپریشنز کیے جائیں گے، اور اس سے قبل ان علاقوں کو خالی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ان علاقوں کو خالی کرانے کا فیصلہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ کرم میں ریاست کے خلاف واقعات میں ملوث ہیں ان کے نام شیڈول فور میں ڈالنے فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنے والے افراد اور ماسٹر مائنڈز کے سروں کی قیمتیں مقرر کی جائیں گی۔

اعلامیہ کے مطابق گزشتہ روز پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ فی الحال روک دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کرم کو اسلحہ سے پاک کرنے کی مہم پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ بنکرز کو گرانے کے سلسلے کو بھی تیزی سے جاری رکھا جائےگا۔

ترجمان نے بتایا کہ امن معاہدے کے تحت قائم کمیٹیوں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں کرم میں متحارب فریقین کس بات پر متفق ہوئے؟ مسودہ سامنے آگیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز لوئر کرم میں امدادی سامان لے جانے والی گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ ہوئی تھی جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہوگیا تھا، جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی