لاہور میو اسپتال کی لفٹ گرنے سے نرسوں سمیت متعدد افراد زخمی

جمعرات 20 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کے میو اسپتال کے آرتھوپیڈک وارڈ میں لفٹ گرگئی جس میں متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پشین کے نجی اسپتال میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، 7 افراد زخمی

اسپتال ذرائع کے مطابق لفٹ گرنے سے اسپتال اسٹاف سمیت 8 سے 10 افراد  زخمی ہوئے جن میں اسٹاف نرسز اور دیگر افراد شامل ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق لفٹ فنی خرابی کے باعث گری۔ واقعے کے فوراً بعد زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

یاد رہے کہ فرینڈز آف میو اسپتال نے گزشتہ سال وارڈ میں نئی لفٹ نصب کروائی تھی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے لفٹ گرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس پروفیسر فیصل مسعود کو واقعے کی فوری تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید پڑھیے: پنجاب کے سرکاری اسپتالوں سے اسمگل شدہ ادویات و آلات پشاور سے برآمد

دریں اثنا صدر ینگ نرسز ایسوسی ایشن میو اسپتال دشاور جنید  نے وزیر صحت پنجاب سے لفٹ میں زخمی ہونے والی سٹاف نرسز کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سلامتی کونسل میں امریکا اور ایران آمنے سامنے، سخت بیانات کا تبادلہ

ورلڈ کپ سے پہلے ہی شائقین کا طوفان، فیفا کو ٹکٹوں کی تاریخ ساز ڈیمانڈ کا سامنا

ایران امریکا کشیدگی میں اضافہ، پاکستان کا ضبط، ذمہ داری اور مذاکرات پر زور

مچل اسٹارک آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار، دسمبر 2025 کا اعزاز آسٹریلوی فاسٹ بولر کے نام

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘