پشین کے نجی اسپتال میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، 7 افراد زخمی

منگل 4 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے سرخاب چوک پر واقع نجی اسپتال میں گیس لیکج کے باعث دھماکے میں7 افراد زخمی ہوگئے ہیں، دھماکے سے اسپتال کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پشین کے نجی اسپتال میں گیس لیکیج دھماکے کی وجہ بنی، اسپتال کے ایک کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکا ہوا، شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول اسپتال پشین منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گیس سلنڈر کے حادثات سے بچنا کیسے ممکن ہے؟

ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق گیس لیکج کے باعث ہونیوالے اس دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوراً اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے اسپتال کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے، جہاں دھماکے کی شدت سے دیواریں اور کھڑکیاں ٹوٹ گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: اوگرا نے ایل پی جی سلنڈرز کی خرید و فروخت پر پابندی کیوں عائد کی؟

پولیس نے زیر علاج زخمیوں کی شناخت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 7 زخمیوں میں حبیب احمد، زبیر احمد، عزت اللہ،عبدالقاہر، رحمت اللہ، بخت محمد اور شاہ زمان شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم