ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور بحریہ کی سربراہ کو برخاست کردیا

ہفتہ 22 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایئر فورس جنرل چارلس کیو براؤن اور امریکی نیوی کی خاتون سربراہ ایڈمرل لیزا فرانچیٹی  کو برخاست کردیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنی ایکس پوسٹ پر جنرل چارلس کیو براؤن کو عہدے سے ہٹانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جگہ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ڈین ریزین کین کو جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مقرر کررہے ہیں۔

تاہم بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جنرل چارلس کیو براؤن کی برخاستی کا عمل متبادل جنرل کی تعیناتی سے بھی پہلے عمل میں لایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سرکاری اخراجات میں کمی کے فیصلے پر ججز کی مخالفت، ڈونلڈ ٹرمپ کا شدید ردعمل

ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکی افواج کے ہیڈکوارٹر پینٹاگون سے متعلق کیا گیا اسے سب سے اہم فیصلہ قرار دیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ جنرل چارلس کیو براؤن امریکی افواج میں اس اعلیٰ عہدے پر پہنچنے والے دوسرے سیاہ فام افسر تھے جبکہ ایڈمرل لیزا فرانچیٹی امریکی بحریہ کی پہلی خاتون سربراہ تھیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی انتظامیہ کی طرف سے پیںٹاگون میں بڑے پیمانے پر تبادلوں اور تعیناتیوں، فنڈنگ میں کٹوتی اور امریکی افواج میں موجود سویلین ملازمین کی ملازمتیں ختم کرنے جیسے فیصلوں کا امکان ہے اور اس کا اظہار ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: حماس کا خاتمہ کیوں ممکن نہیں؟ سابق امریکی جنرل نے بتادیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل چارلس کیو براؤن کو فارغ کرنے کی وجہ بیان نہیں کی ہےتاہم وہ اس سے قبل انتخابی مہم کے دوران افواج کے ان جنرلز کو فارغ کے عزم کا اظہار کرچکے تھے جو ان کے مطابق افغانستان سے امریکا کے پریشان کن انخلا کے ذمہ دار تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افواہیں مسترد، اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل بہتر قرار دیدی

تحریک انصاف دہشتگردوں سے مذاکرات پر زور دیتی ہے، ان سے ایک ضلع ہی واپس لے کر دکھادے، خرم دستگیر خان

اچھے معاشی دن دور دور تک نظر نہیں آتے، مفتاح اسماعیل

کیا نوعمری 32 سال تک جاری رہتی ہے؟ نئی تحقیق نے دماغ کی 5 اہم ارتقائی منزلیں بیان کر دیں

دھرمیندر کی مسکراہٹ اور شفقت کبھی نہیں بھول سکوں گی، ارچنا پورن سنگھ

ویڈیو

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

شہباز شریف کی چھٹی، مریم نواز اگلی وزیراعظم، قومی اسمبلی تحلیل، نئے الیکشن کی گونچ، کل کا دن اہم کیوں؟

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا