وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں شامل غیرملکی کھلاڑیوں اور آئی آئی سی سی کے نمائندوں کو ٹیکس چھوٹ دینے کی منظوری دے دی ہے۔
یہ منظوری آئی ایم ایف کی حمایت کے بعد آئی سی سی سے ایونٹ کی میزبانی کے لیے کیے گئے معاہدے کے تحت دی گئی۔
یہ بھی پڑھیے: آسٹریلیا انگلینڈ میچ میں بھارتی ترانہ کیسے چلا؟ پی سی بی نے آئی سی سی سے وضاحت مانگ لی
اس فیصلے کے مطابق اس ایونٹ میں شامل آئی سی سی عہدیداروں، غیرملکی کھلاڑیوں، کوچز، ایمپائرز، ایجنٹس اور میچز کو کوریج دینے والے میڈیا نمائندوں کو ملنے والے معاوضے سے ٹیکس نہیں وصول نہیں کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکس سے استثنیٰ دینے کے لیے انکم ٹیکس آرڈیننس میں خصوصی ترمیم کی جائے گی اور ٹیکس چھوٹ کی منظوری پارلیمنٹ سے لینا ضروری نہیں۔
یہ بھی پڑھیے: چیمپئنز ٹرافی: پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک روزہ میچز کے بارے میں اعدادوشمار کیا بتاتے ہیں؟
واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا پاکستان کی میزبانی میں 19 فروری کو باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے اور اس میں پاکستان سمیت 8 بین الاقوامی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ایونٹ کا ہائی وولٹیج میچ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت دبئی میں آمنے سامنے ہوں گے۔